غزالی
MPA (400+ posts)
گالی تقریبا" ہر ثقافت اور زبان کا حصہ ہے۔ کسی بھی معاشرے میں یہ کیسے پیدا ہوتی ہے اور ہم گالی دینا کیسے سیکھتے ہیں؟کوئی جاہل سے جاہل ماں باپ بھی اپنی اولاد کو شعوری طور پر گالی دینا نہیں سکھاتے، مگر ہاں لاشعوری طور پر اپنے جاہلانہ رویوں سے۔ تو گالی کیسے وجود میں آتی ہے؟
گالی صرف ہمارے غصے، جھنجھلاہٹ، بے بسی، وغیرہ کے جذبات کا اظہار ہوتی ہے یا اس کے ذریعے کچھ اور بھی ہمارے اندر/خمیر سے باہر آتا ہے؟
، کچھ لوگ دبی دبی، ذو معنی اور نستعلیق قسم کی گالیاں دیتے ہیں اور کچھ منہ بھر کر اور پھر پورا کھول کر گالی دیتے ہیں، یہ دونوں رویے کس طرح کی نفسیات کا اظہار ہیں؟
اس فورم پر اس غلیظ رویے کے دو بڑے منابع یا موضوعات جن کی وجہ سے ہمارے اندر سے یہ غلاظت نکلنا شروع ہوتی ہے وہ ہمارے فرقہ وارانہ اور سیاسی رجحانات اور/یا وفاداریاں ہیں، اول الذکر کا تعلق مذہب اور اخلاق سے ہے جو ویسے ہی گالی کی ممانعت کرتے ہیں اور آخرالذکر کی پاکستانی معاشرتی سیاق و سباق اور آپ کے اپنے نام نہاد رہنماؤں کی جو ذاتی اخلاقیات ہیں کے تناظر میں اتنی ورتھ/ویلیو/قدر/اہمیت ہی نہیں ہے کہ آپ ان کیلئے گالیاں دیکر یا کھا کر اپنی عزتِ نفس مجروح اور آخرت کالی کریں
جو لوگ فورم پر گالی دیتے ہیں قطع نظر اسکے کہ ابتدا کرتے ہیں یا جوابی گالی دیتے ہیں ان کا کس طرح کا تصور/شخصیت آپ کے ذہن میں بنتی ہے اور آپ ان کے بارے میں اپنے دل میں کیا رائے رکھتے ہیں، براہ مہربانی اس نکتے پر کھل کر اظہار کیجئے، ہو سکتا ہے آپکا کوئی لفظ کسی کے دل کو جا لگے اور کوئی خیر کا پہلو اس میں سے برآمد ہو۔
سب سے اہم بات جو لوگ بالغ عمر اور بالغ نظر ہیں اور بظاہر انکی تحریروں سے ان پر پڑھے لکھ ہونے کی تہمت بھی لگی نظر آتی ہے، تو کیا انکے لیے ایک پبلک فورم پرغلیظ رویوں کا اظہار ہی ان کے وقت کا سب سے اچھا مصرف ہے؟ یا خدا کو جوابدہ ایک اچھے مسلم اور ورچوئل معاشرے کے ایک فرد کی حیثیت سے انکی کوئی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے؟ ورچوئل معاشرہ ایک حقیقت ہے اور اس دنیا کا مستقبل ہے آپکی اولادوں نے اس کے اندر زندگی بسر کرنی ہے، گالی عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دیتی ہے، کوشش کریں کہ گالی دینے سے شعوری طور پر اجتناب کریں اور پبلک سپیس جیسا کہ یہ فورم میں تو اس کی ضرورت اور اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہےکیونکہ فطری طور پر ہم سب اپنے اور اپنی اگلی نسل کیلئے عدم برداشت اور انتہا پسندی سے پاک ایک بہتر معاشرہ، حقیقی یا ورچوئل کی تخصیص کے بغیر،چاہیں گے

Last edited: