ہاں میں بوٹ پالشیا ہوں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Barbadi k hum sab kese zimadar ho gae? Kam az kam mein mere maan baap aur meri family zimadar nahin. Balke meri family k log nahaq qatal huwe sirf bhatta na dene per. Aur jaan se jane ki dhamkiyan milein polling station ka munh dekhne per. Hamari jesi beshumar families hein jin ka na generals aur na hi politicians se koi lena dena hey. Hamare darmiyan beshumar families ko is mulk k Badmash politicians ne Barbad kiya un k kamane wale larhkon aur mardon ka begunah qatal kiya. Kitni families hein jin mein bewaein aur yateem bache hein aur apne ghar k garhi bemushkil chalate hein aur apni sufeid poshi ka bharam rakhe hue hey. Un ka kiya qasoor? Un ko to mulk k chalane walon ne barbad kiya.

چندا ..یہاں اکثریت مذکور ہے ..ورنہ اگر آپ مجرم نہیں تو میں بھی تو نہیں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

ان شہیدوں کی دیت اہل کلیسا سے نہ مانگ
قدر و قیمت میں ہے خون جن کا حرم سے بڑھ کر

میرے برطانوی بھائی نے قدر و قیمت پوچھی ان شہدا کی جو مادر گیتی پر نثار ہوئے، ان کا اعتراض یہ تھا کہ جب وہ اپنی تنخواہ لے چکے اب کاہے کا احسان، ساتھ میں انہوں نے فوج کے کردار پر انگلی اٹھائی، چین و روس نے جو بغیر جمہوریت کے ترقی کی اس کی قیمت جو چکائی اس کے لیے علیحدہ جواب دینا کا عندیہ دیا

جیوجی نے مقصد پوچھا ادھر ادھر کی مثالیں دینے کا، ساتھ ہی فرمایا پاکستان میں فوج کا اتحاد چاہے ملا سے ہو یا وڈیروں سے یا تاجروں سے ناکام رہا ہے

باواجی نے فرمایا سیاستدانوں کی ہوس اقتدار آئینی، قانونی اور جمہوری ہے، دو سے چار یا آٹھ لخت کے متعلق فرمایا چونکہ پنجابیوں کی اکثریت ہے جو فوجی و
سیاسی حکومت میں برسر اقتدار ہوئے اس لیے ان میں وہ احساس محرومی نہیں جو بنگالیوں میں تھا، نواز شریف کی حمایت اس لیے کہ وہ ایک جمہوری رہنما ہیں، فوج کے جرم گنوائے جو کہ طالبان کو تربیت دینا ہے جبکہ مکننہ کی ان سے مذاکرات کرنا ان کے نزدیک کوئی قباحت نہیں، آخر میں جمہوریت کو ملک کی فلاح و ترقی کا راز بتایا اور ساتھ ہی قائد اعظم کے جمہوری ہونے کا ذکر کیا

باواجی نے میرے تبصرے کا تو خوب تیا پانچا کیا جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں مگر ان تمام سوالات سے کنارہ کشی کی جو میں نے پوچھنے کی جسارت فرمائی، خیر، اس پر بات ہو گی

مکرر عرض ہے کہ میں یہاں کوئی جمہوریت کے خلاف 'سازش' کرنے نہیں آیا، صرف اپنے ان جوانوں کی حمایت میں ضرور آواز بلند کروں گا جو سرحدوں کی حفاظت میں سینہ سپر ہیں، رہی بات فرض کی ادائیگی پر احسان جتلانے کی تو کاش جو اصول مغرب میں رہنے والے ہمارے لیے وضع کرتے ہیں اپنے لیے بھی کریں

کاش کہ برٹ ہاک اس خضر خان کو بھی سمجھائیں جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیک میٹ کر دیا، تنخواہ دار تو وہ بھی تھا، پھر کیوں خضر خان اپنے بیٹے کا احسان جتلانے آیا، میرا برطانوی بھائی کبھی اپنے ملک برطانیہ والوں کو سمجھائے ٹونی بلیئر کو معافی مانگنے کی کیا ضرورت ہے، جو برطانوی فوجی عراق میں زندہ سلامت گئے اور تابوتوں میں آئے، ان کا کونسا احسان تھا آخر کو وہ بھی تنخواہ دار ہی تھے

جیوجی نے جو ادھر ادھر کی ہانکنے پر اعتراض کیا تو عرض ہے کہ کاش باوا جی ان سوالوں کا جواب مرحمت تو فرماتے پھر تانا بانا بھی کھل کر سامنے آتا، جو اصول باوا جی نے اپنایا کہ جمہوری رہنما ہونا ہی حمایت کی دلیل ہے تو پھر اسی اصول کے تناظر میں نریندر مودی کی حمایت بھی لازم ہے، پاکستان تو فوجیوں کے ہتھے چڑھا رہا مگر انہتر سال میں بھارت کی جمہوریت میں جو مکننہ ملی اس میں سینکڑوں ایسے جن پر کئی مقدمے درج ہیں، پردھان منتری اس دھڑے سے جو آئین کو تسلیم ہی نہیں کرتا، وہاں کیا افتاد آن پڑی تھی جو جمہوریت نے ایسے ناسور پیدا کیے

گجرات کا غم بھولے نہیں تھے اب تو کشمیر بھی لہولہان ہے، یہ کونسی جمہوریت ہے بھائی؟

جیوجی نے فوج کے مختلف اتحاد کی ناکامی کا فرمایا تو میرے بھائی کب میں نے یہاں فوج کے برسر اقتدار آنے کی حمایت کی، کم و بیش چھ سال تو اس فارم پر ہو گئے، کبھی ایک جملہ ہی دکھا دیں میں نے کسی بھی فوجی آمر کی حمایت کی ہو، پاکستانی سیاست پر تبصرہ بھی کیسے روا کروں کہ کیا صرف پاکستانی سیاستدان ہی ہیں جو الٹی سیدھی حرکتوں میں ملوث ہیں

مریم صفدر صاحبہ پر کیسے اعتراض کروں کہ خاتون اول بھی تو کوئی الیکٹڈ عہدہ نہیں ہوتا، خاتون اول کا یوں تو خاطر خواہ کردار ہوتا ہے مگر بطور خاص کسی نے پڑھنا ہو تو نینسی ریگن کو پڑھے، اب کیا کریں جمہوریت ایسی ہی ہوتی ہے

یا پھر نواز شریف صاحب کے اثاثوں پر ٹیکس وغیرہ پر بات کیسے کروں کہ ابھی چند دن پہلے برطانیہ میں ایک ڈیوک فوت ہوئے ہیں، آپ خود اٹھا کے دیکھ لیں کتنا ٹیکس انہوں نے ادا کیا، حالانکہ وراثت پر چالیس فی صد ٹیکس ہے

مزید پڑھنا ہے تو گزشتہ وزیر مال جارج اوسبورن کے متعلق بھی پڑھ لیجیے گا کہ انہوں نے وراثت کی آمدن پر کتنا ٹیکس دیا، یہ ٹرسٹ کا نظام، ساری جائیداد ٹرسٹ پر منتقل، کیا یہ صرف ہمارے حکمران ہیں جو صرف اس قسم کی حرکتوں میں ملوث ہیں؟

یہ جو کہا جاتا ہے کہ آڈَٹ فرموں کے ذمے لگاو، یہ 'فراڈ' پکڑیں گے، کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آئی لکس لیکس کو پڑھ لیں، پرائش واٹر ہاوس کا نام چار بڑی آڈٹ فرموں میں آتا ہے، لکس لیکس میں آپ کو اس کا جو رخ ملے پھر اس کی تناظر میں بات کریں گے کہ واقعی ان کا کردار فراڈ پکڑنا ہی ہے، اس پر پہلے بھی 'تم ہی ہو' تھریڈ میں ذکر کیا ہے، میری ہی تھریڈ جا کر پڑھ لیں

اب برطانیہ والا بھائی کہے گا میرے پیچھے پڑ گیا ہے، مگر عرض ہے 'کیبس فار ہائر' ہی جا کر پڑھ لے، یہ اوبر والی کیبس نہیں ہیں، معاشی ترقی کا حال یہ ہے کہ چند دن قبل ہی ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا ہر تین میں سے ایک خاندان ایسا ہے جو جاب ختم ہونے پر اخراجات برداشت نہ کر پائے، ۲۰۰۸ میں ملکہ برطانیہ لندن سکول آف اکنامکس کی ایک تقریب میں موجود تھیں، فرمایا، یہاں پر تعلیم یافتہ اتنے ہی قابل ہیں تو پھر فنانشل کرائسس کیوں
آیا

اب انہیں کون سمجھائے مولوی خیر دین اور مولوی رسول بخش وہاں کے استاد تھے، اس لیے یہ نوبت آئی

باوا جی نے تو ہوس اقتدار کی بات کی، یہ ہوس اپنے ہی ساتھیوں یعنی جمہوریوں پر بھی کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتی، خان صاحب ہوں یا نواز شریف صاحب ہوں، ان پر میں کیسے تنقید کروں کہ یہ ایسا کرتے ہیں، کیا مغرب میں ایسا نہیں ہوتا، کنفیش آف پولیٹیکل ہٹ مین ہی پڑھ لیں، جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے یا پھر وی آر ود نو باڈی ہی پڑھ لیں، جمہوریت میں تو بھائی شرق و غرب میں ایسا ہی ہوتا ہے

میرے بھائی فرنود عالم نے ایک طویل کالم لکھا، جمہوریت مغرب سے کیوں طلوع ہوئی، مگر اب اپنے بھائی کو کیا بتاوں کہ مغرب کی جس جمہوریت کی مدح سرائی میں مشغول ہیں خود مغرب والے اس جمہوریت کو ڈھونڈ رہے ہیں، آخر کچھ تو ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ یہ نعرہ لگا رہے ہیں، میک امریکا گریٹ اگین، پہلی عظمت میں کچھ تو رخنہ ہوا کہ دوبارہ عظمت کی طرف سفر کرنا چاہتے ہیں، امریکن ڈریم کا خواب کہیں تو کرچی ہوا جو پھر ایک خواب دکھلایا جا رہا ہے، کرس ہیجز کو کیا مسئلہ درپیش آیا جو 'ڈیز آف ریوالٹ' یعنی بغاوت کے دن پر مصر ہوا، ایمی گڈ مین ڈیموکریسی نو پر نوحہ خواں ہوئی، یار لوگ موجودہ تاریخ پر بھی تو نظر ڈالیں

میرا بھائی جبران ناصر سائبر کرائم بل کے پیچھے پڑا، اب اپنے بھائی کو کیا سمجھاوں کہ نو گیارہ کے بعد پیٹریاٹک ایکٹ جوچند دنوں میں منظور ہوا کبھی وہ بھی پڑھ لے، آخر کیا بات ہوئی نیومی والف نے 'اینڈ آف امریکا" لکھ ماری، جمہوری قدروں کی کیا پامالی ہوئی جو اپنے دور کا موازنہ ہٹلر کے زمانے سے کیا اور دونوں کو برابر قرار دیا

گور ویڈال آخر کس بات کا رونا روتے دنیا سے گیا، یہی کہ سن بار سو پندرہ میں میگنا کارٹا جس کے بطن سے مغرب میں انسانی حقوق کا جنم ہوا وہ تین ہزار جانیں جانے پرنہ صرف بش کو وارٹائم پریسیڈنٹ بنا دیں اور وہ انہی اختیارات کو استعمال کرتے اس میگنا کارٹا پر بھی ہاتھ صاف کر دے، جمہوریت کی اس ترقی معکوس کی کہانی بھی عجب

برطانیہ تو مادر آف ڈیموکریسی ہے، امریکا میں دو سو سال سے رائج ہے ، جمہوریت کی چند جھلکیاں دکھائیں کہ جمہوریت ایسی ہوتی ہے، آپ جمہوریت چاہتے ہیں تو جو حضور کی منشا، کسی خرمست یا منشی مستو سے منع کرنے سے تو بھائی یہ نہ رکے

نہ جمہوریت کے حسن پر دلائل دینا میرا مقدمہ، نہ جمہوریت پر تنقید کرنا میرا منشا، باوا جی نے جمہوریت کی کرشمہ سازی پر توجہ دلائی، اس لیے کچھ کہنا پڑا، بات طویل ہو چکی اس لیے فی الحال اس کو اس بات پر ختم کرتے ہیں

باوا جی نے فرمایا چونکہ فوج نے طالبان کو ٹریننگ دی، اس لیے مجرم، یہ الگ بات فوج طالبان کے ایک دھڑے سے نبرد آزما بھی ہوئی، آپ پھر بھی اسے
معاف کرنے کو تیار نہیں تو جس جرم کی سزا آپ نے انہیں سنائی تو ان کے بارے کیا خیال ہے جنہوں نے 'سکول آف امریکا' میں ٹریننگ دی گئی، ساوتھ امریکا میں جب ان کے پاس آوٹ کیڈٹ گئے تو انہوں نے کیا خدمات سر انجام دیں، اس کا نام ویسٹرن ہیمی سفئیر انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی کوپریشن کیوں بدلا گیا، ہماری فوج نے پھر بھی طالبان سے برات کی مگر یہ تو ابھی سرگرم عمل ہے

وہ کرتے ہیں چھپ کر، تدبیر اسے کہتے ہیں
ہم دھرلیے جاتے ہیں، تقدیر اسے کہتے ہیں

ایسا کیوں ہے کہ آپ صرف پاکستان کے جوانوں کو ہی زدو کوب کرتے ہیں، جبکہ اسی اصول پر دوسرے پورا نہیں بلکہ کئی گنا زیادہ اترتے ہیں تو وہ محفوظ، محفوظ ہی نہیں بلکہ ممدوح

ویلا مست جی ..غور کیا آپ نے ؟

یہ یہاں جتنے جمہور پسند ہیں بے لچک رویہ رکھتے ہیں ...اور میرے آپ جیسے ` بوٹ پالیشیا ` اصرار کر رہے ہیں کہ ذرا آنکھیں کھول کے انصاف کریں ...ہر کے سر اتنا ہی الزام جتنا وہ حقدار ہے .....
باوا جی تو اپنی فوج کی نفرت میں شدت پسند ہیں ..باوا جی سے معذرت کے ساتھ ..یہ انتہا پسندانہ سوچ ہے جو ہمیں ترقی سے روکتی ہے ..جمہوریت کے نام پر لٹیرے حکمرانوں کو لوٹ مار کی چھٹی ...اور آمریت مخالفت کے نام پر فوج کا ڈیو حق بھی نہ دینا ...یہ فوج بھی تنی ہی ہماری ہے جتنے یہ لٹیرے حکمران .
کاش کبھی ہم انصاف سے کام لے سکیں .....
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Barbadi k hum sab kese zimadar ho gae? Kam az kam mein mere maan baap aur meri family zimadar nahin. Balke meri family k log nahaq qatal huwe sirf bhatta na dene per. Aur jaan se jane ki dhamkiyan milein polling station ka munh dekhne per. Hamari jesi beshumar families hein jin ka na generals aur na hi politicians se koi lena dena hey. Hamare darmiyan beshumar families ko is mulk k Badmash politicians ne Barbad kiya un k kamane wale larhkon aur mardon ka begunah qatal kiya. Kitni families hein jin mein bewaein aur yateem bache hein aur apne ghar k garhi bemushkil chalate hein aur apni sufeid poshi ka bharam rakhe hue hey. Un ka kiya qasoor? Un ko to mulk k chalane walon ne barbad kiya.

کبھی اس بات پر بھی غور فرمانے کی زحمت کریں کہ یہ بھتہ خور آپ کے سروں پر فوج کے علاوہ کسی اور نے بھی بٹھاۓ ہیں ؟ نواز شریف اور پھر بے نظیر نے تو دونوں مرتبہ ان کے خلاف کاری ضرب لگا ئ ہے ، لیکن یہ خفیہ ایجنسیوں کی پیداوار ایک مخصوص پارٹی کو کراچی میں نشانہ بنانے کی غرض سے معرض وجود میں لاۓ گۓ بلکہ ان کی پرورش بھی بیرک کے نہاں خانوں میں کی گئ ہے ۔

اور یہی ناعاقبت اندیشی کے فیصلے جو فوجی دماغوں کی اختراع رھے ہیں آج ملک بھر میں پھیلے ہوۓ ہیں ۔ فوجی دماغ اسکو ایک آن اور آف بٹن کی طرح استعمال کرنا چاھتا ہے جو کہ ناممکن ہے ، یہ عفریت کسی اور کی نہیں خود فوج کی پیداوار ہے ۔

Last edited:

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
ویلا مست جی ..غور کیا آپ نے ؟

یہ یہاں جتنے جمہور پسند ہیں بے لچک رویہ رکھتے ہیں ...اور میرے آپ جیسے ` بوٹ پالیشیا ` اصرار کر رہے ہیں کہ ذرا آنکھیں کھول کے انصاف کریں ...ہر کے سر اتنا ہی الزام جتنا وہ حقدار ہے .....
باوا جی تو اپنی فوج کی نفرت میں شدت پسند ہیں ..باوا جی سے معذرت کے ساتھ ..یہ انتہا پسندانہ سوچ ہے جو ہمیں ترقی سے روکتی ہے ..جمہوریت کے نام پر لٹیرے حکمرانوں کو لوٹ مار کی چھٹی ...اور آمریت مخالفت کے نام پر فوج کا ڈیو حق بھی نہ دینا ...یہ فوج بھی تنی ہی ہماری ہے جتنے یہ لٹیرے حکمران .
کاش کبھی ہم انصاف سے کام لے سکیں .....

حیرت ھے کہ آپ کی سوئ ابھی بھی اسی منٹ اور سکینڈ پر ساکت ہے ؟ اس سے زیادہ حیرت مجھے اس بات پر ہے کہ جن لوگوں نے عوام کی خواہشات کی بیڑی میں ھر زمانے میں نقب لگائ اور کسی سزا کے مجرم نہ ٹھہرے ، انہیں آپ جیسے لوگوں کی مسلسل حمایت اور مجرم اور شکار دونوں کو ایک جیسا درجہ دینے کی مسلسل تکرار ناقابل یقین ہے ۔

میری طرف سے یہ آخری پوسٹ ہے ، کاش میرے پاس انسانی نفسیات کی گہرائ سے اٹھنے والی ان جاۂز اور نا جاۂز خواہشات کے اظہارکا کوئ حل ہوتا جو کسی بھی ماحول میں اپنے محور کے گرد مسلسل گردش پر مصر رھتی ہیں ۔

Last edited:

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)

ان شہیدوں کی دیت اہل کلیسا سے نہ مانگ
قدر و قیمت میں ہے خون جن کا حرم سے بڑھ کر

محترم ویلا مست جی ویسے تو نادان بی بی نے قومی ترانہ بجا کربیٹھک سے خلی ولی کا حکم صادر فرما دیا ہے
چلیں برامدے میں ایک دو باتیں کر لیتے ہیں

یہ دیت والی بات خوب کی جناب نے
محترم یہ بزںسمینوں کی صحبت میں ان سے بڑے بزنسمین بن چکے ہیں ان کو پتا ہے کہ پوپ فرانسس سے ان کو ٹھینگا بھی نہیں ملنے والا سو اپنی دیکھ بال کا سارا بندوبست کر رکھا ہے کہ ہندوستان سے اگلی جنگ کے دوران اگر میڈم کو جذبہ حب الوطنی کے لئے کچھ گانا پرے تو وطن کے سجیلے جوانو سارے رقبے تمھارے لئے ہیں زیادہ تمغہ شجاعت جتوانے گا

سیانا بندہ شریکوں کی محفل میں آ کر گالی تھوڑی نکالتا ہے تحت اللفظ میں ہی اپنا مدعا بیان کرتا ہے پر چلیں اچھا کیا کہ آپ نے تو وردی والوں کے حکومتی حق کی وکالت سے ہی معذرت کر لی اس لئے میرا اب کوئی سوال بنتا نہی ورنہ میرا دل تو تھا کہ آپ جیسے جہاندیدہ کے علم و قابلیت سے مستفیض ہونے کا کہ اب ان سارے تجربات کے بعد اب جرنیلوں کے لئے کون سی پھکی مناسب رہے گی

ایک پھکی کی پھر بھی آپ سے استدعا ہے - یہاں ایک بیبی فوجی برانڈ کی بی فیئر پھکی سے ٹن سارا دن ساڈا کی اے الله ہی اللہ ورد کرتی رہتی ہیں کوئی ایسی پھکی دیجیے کہ گھڑی کی سوئی اگلے سکینڈ پر موو کر جایے

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
ویلا مست جی ..غور کیا آپ نے ؟

یہ یہاں جتنے جمہور پسند ہیں بے لچک رویہ رکھتے ہیں ...اور میرے آپ جیسے ` بوٹ پالیشیا ` اصرار کر رہے ہیں کہ ذرا آنکھیں کھول کے انصاف کریں ...ہر کے سر اتنا ہی الزام جتنا وہ حقدار ہے .....
باوا جی تو اپنی فوج کی نفرت میں شدت پسند ہیں ..باوا جی سے معذرت کے ساتھ ..یہ انتہا پسندانہ سوچ ہے جو ہمیں ترقی سے روکتی ہے ..جمہوریت کے نام پر لٹیرے حکمرانوں کو لوٹ مار کی چھٹی ...اور آمریت مخالفت کے نام پر فوج کا ڈیو حق بھی نہ دینا ...یہ فوج بھی تنی ہی ہماری ہے جتنے یہ لٹیرے حکمران .
کاش کبھی ہم انصاف سے کام لے سکیں .....

Apologies Bawa Gee, just a comment on this post.

Bibi, SC ordered Life Sentence for a political leader who was later proven to be NOT a Hijacker
But Govt of the day - Militay, went in appeal for Death penalty for their concoctions.

Fast Forward fifteen years.
Civilians want to charge (just charge) a Usurper for a proven crime
incidently same person who applied for Death Sentence
and were not allowed to even charge him and when eventually they succded,
he was taken in safe heaven of Army Hospital

and still you call him Shiddat Pasand against army
irony is that on top claim to taking Fair Pill.

The Great Bloody Civilian

Voter (50+ posts)

Kabhi Ham Bhi Sach Bola Kartay ThayPhir Pasha Pang Papper Nay Hamain Madhosh Kar Dia

Jab Sach Boltay Thay Tab Kehtay Nahi Thay Keh Sach Bolain GayAb Jhoot Bol Kar Kehna Parta Hai Keh Mairay Logo Main Tum Say Sach Boloon Ga.

ممکن ہے کہ منہ کا ذائقہ بدلنے کیلیے کبھی کبھار سچ لول لیتا ہوگا لیکن میں نے اس کو اس ویڈیو میں پہلی بار سچ بولتے دیکھا ہے اور اسی لیے یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے

آپکو یاد ہوگا کہ پچھلے عام انتخابات ہے پہلے اس نے ایک بہت بڑی پریس کانفرنس بلا کر ایک چھ نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا تھا جس کا پہلے نکتہ ہی یہی تھا کہ میں اب کبھی قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا

Six Promises

I will never lie to the nation.

https://www.geo.tv/latest/57180-pti-chief-imran-khan-makes-six-promises-to-nation

اسی وقت مجھے پتہ چل گیا تھا کہ اب اس نے کبھی کبھار سچ بولنے والا دروازہ بھی ہمیشہ کیلیے بند کر دیا ہے. تین سال سے زیادہ کا عرصۂ ہوگیا ہے، وہ دن اور آج کا دن، کبھی سچ اسکی زبان پر نہیں آیا ہے

Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
افسوس! کہ ھمارے جانی1 کی غیر موجودگی کو کسی نے محسوس نہیں کیا ،،، میری دعا ھے کہ وہ خوش اور صحت مند ھوں

Jani1 nahi to kia hua , is thread main to boot paaalshi jaaniyon ki fauj aai hui hai be izzat hone samait tere
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
سب سے سے پیارا جملہ آپ کا بھائی
میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں
محافظوں کے بوٹ میں بھی پالش کروں گا اپ کے ساتھ
پر ان چوکیداروں کے نہیں جو میرا تھمایا ڈنڈا میرے ہی سر پر مار دے

haan bilkul theek kaha
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
جن لوگوں کو آپ اپنے تحفظ اور سہولیات کے لئے تخت پر بٹھاتے ہیں ،،ان سے تو اس طرح شکوہ نہیں کیا جاتا کہ آپ ہمارے خادم ہمارے آقا کیسے بن بیٹھے ...میں تو سڑکوں پر دھکے کھاؤں آپ کی آل اولاد مفتے میں ہوائی جہاز میں سفر کرے ...میں تو سرکاری ہسپتال میں دوائی کے نام پر رنگین پانی کو بھی ترسوں ..آپ اپنا سالانہ چیک اپ بھی لندن کے بہترین ہسپتال میں ہمارے خرچے پر کروائیں ..اینڈ سو اون

Read this Book

This Book is answer of your Post

islamabad-pakistan-pakistani-author-ayesha-siddiqa-shows-a-copy-of-picture-id74363480
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

حیرت ھے کہ آپ کی سوئ ابھی بھی اسی منٹ اور سکینڈ پر ساکت ہے ؟ اس سے زیادہ حیرت مجھے اس بات پر ہے کہ جن لوگوں نے عوام کی خواہشات کی بیڑی میں ھر زمانے میں نقب لگائ اور کسی سزا کے مجرم نہ ٹھہرے ، انہیں آپ جیسے لوگوں کی مسلسل حمایت اور مجرم اور شکار دونوں کو ایک جیسا درجہ دینے کی مسلسل تکرار ناقابل یقین ہے ۔

میری طرف سے یہ آخری پوسٹ ہے ، کاش میرے پاس انسانی نفسیات کی گہرائ سے اٹھنے والی ان جاۂز اور نا جاۂز خواہشات کے اظہارکا کوئ حل ہوتا جو کسی بھی ماحول میں اپنے محور کے گرد مسلسل گردش پر مصر رھتی ہیں ۔

زیدی صاحب ..میری حیرت کا بھی تو اندازہ لگائیں ...کم از کم پانچ فیصد الزام تو کسی سیاسی بندے کو دے دیں ...

پتا ہے کیا کہ آپ پہلے سے ایک ذہن بنا کر بیٹھے ہیں ..کہ اس نے کہا ہے کہ یہ بوٹ پالشیا ہے تو ضرور سو فیصد ہو گی ...یہ بات کوئی نہیں سن کر دے رہا کہ میں نے فوج کو کلین چٹ نہیں دی ....
میں نے تو شروع میں ہی کہا کہ اگر کوئی نواز کی ہر حال میں حمایت کر سکتا ہے تو میں بھی کر لیتی ہوں ..لیکن میں غلط سمجھ کر ہی کر رہی ہوں ..

خفا نہیں ہوتے ..آخری پوسٹ ہے ..ایسے ہی .
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
???? ???? ..???? ???? ?? ??? ?? ?????? ?????? ...?? ?? ?? ???? ???? ????? ?? ??? ????? ???? ?? ?? ??? ...

??? ?? ??? ?? ?? ???? ?? ??? ??? ??? ?? ????? ??? ..?? ?? ?? ??? ?? ?? ?? ??? ?????? ?? ?? ???? ?? ???? ?? ?? ...?? ??? ???? ???? ?? ?? ?? ??? ?? ??? ?? ??? ?? ???? ?? ???? ?? ....
??? ?? ?? ???? ??? ?? ??? ?? ??? ???? ???? ?? ?? ??? ??? ????? ?? ???? ?? ?? ??? ??? ?? ???? ??? ..???? ??? ??? ???? ?? ?? ?? ??? ??? ..

??? ???? ???? ..???? ???? ?? ..???? ?? .

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کبھی اس بات پر بھی غور فرمانے کی زحمت کریں کہ یہ بھتہ خور آپ کے سروں پر فوج کے علاوہ کسی اور نے بھی بٹھاۓ ہیں ؟ نواز شریف اور پھر بے نظیر نے تو دونوں مرتبہ ان کے خلاف کاری ضرب لگا ئ ہے ، لیکن یہ خفیہ ایجنسیوں کی پیداوار ایک مخصوص پارٹی کو کراچی میں نشانہ بنانے کی غرض سے معرض وجود میں لاۓ گۓ بلکہ ان کی پرورش بھی بیرک کے نہاں خانوں میں کی گئ ہے ۔

اور یہی ناعاقبت اندیشی کے فیصلے جو فوجی دماغوں کی اختراع رھے ہیں آج ملک بھر میں پھیلے ہوۓ ہیں ۔ فوجی دماغ اسکو ایک آن اور آف بٹن کی طرح استعمال کرنا چاھتا ہے جو کہ ناممکن ہے ، یہ عفریت کسی اور کی نہیں خود فوج کی پیداوار ہے ۔

میرا نہیں خیال ایم کیو ایم کی پیدائش کا مقصد کسی اور پارٹی کی موت تھا ..

میرا اپنا خیال تھوڑا مختلف ہے ..ضیاء کی ڈیوائیڈ اینڈ رول کی پالیسی کا زیادہ دخل تھا ...کیونکہ کراچی سے اٹھی حکومت مخالف تحریکیں حکومت کا تختہ الٹ کر ہی دم لیتی تھیں ..اس لئے بھانت بھانت کی پارٹیوں نے اس زمانے میں جنم لیا ..ایم کیو ایم کے خلاف پنجابی پختون اتحاد ،ایسی ہی سندھی تحریکیں ..مختلف مذہبی تحریکیں ..'

عوام آپس میں سر پھوڑتے رہے ..امیر المومنین آرام سے گیارہ سال حکومت کر گئے ...وہ تو شکر کریں میرے پسندیدہ چونسہ آموں کا ...ورنہ ابھی بھی جہاد میں ہی مصروف ہوتے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Apologies Bawa Gee, just a comment on this post.

Bibi, SC ordered Life Sentence for a political leader who was later proven to be NOT a Hijacker
But Govt of the day - Militay, went in appeal for Death penalty for their concoctions.

Fast Forward fifteen years.
Civilians want to charge (just charge) a Usurper for a proven crime
incidently same person who applied for Death Sentence
and were not allowed to even charge him and when eventually they succded,
he was taken in safe heaven of Army Hospital

and still you call him Shiddat Pasand against army
irony is that on top claim to taking Fair Pill.

راحیل کا مشرف کو اپنے پروں کے نیچے چھپانا انتہائی غلط تھا ..غلط کوئی بھی کرے غلط ہی کہلائے گا ..چلیں شاباش اب ذرا بھٹو کی غلطیوں پر بھی لب کشائی کر دیں .زیر لب ہی سہی ..دبے الفاظ میں ہی
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

محترم ویلا مست جی ویسے تو نادان بی بی نے قومی ترانہ بجا کربیٹھک سے خلی ولی کا حکم صادر فرما دیا ہے
چلیں برامدے میں ایک دو باتیں کر لیتے ہیں

یہ دیت والی بات خوب کی جناب نے
محترم یہ بزںسمینوں کی صحبت میں ان سے بڑے بزنسمین بن چکے ہیں ان کو پتا ہے کہ پوپ فرانسس سے ان کو ٹھینگا بھی نہیں ملنے والا سو اپنی دیکھ بال کا سارا بندوبست کر رکھا ہے کہ ہندوستان سے اگلی جنگ کے دوران اگر میڈم کو جذبہ حب الوطنی کے لئے کچھ گانا پرے تو وطن کے سجیلے جوانو سارے رقبے تمھارے لئے ہیں زیادہ تمغہ شجاعت جتوانے گا

سیانا بندہ شریکوں کی محفل میں آ کر گالی تھوڑی نکالتا ہے تحت اللفظ میں ہی اپنا مدعا بیان کرتا ہے پر چلیں اچھا کیا کہ آپ نے تو وردی والوں کے حکومتی حق کی وکالت سے ہی معذرت کر لی اس لئے میرا اب کوئی سوال بنتا نہی ورنہ میرا دل تو تھا کہ آپ جیسے جہاندیدہ کے علم و قابلیت سے مستفیض ہونے کا کہ اب ان سارے تجربات کے بعد اب جرنیلوں کے لئے کون سی پھکی مناسب رہے گی

ایک پھکی کی پھر بھی آپ سے استدعا ہے - یہاں ایک بیبی فوجی برانڈ کی بی فیئر پھکی سے ٹن سارا دن ساڈا کی اے الله ہی اللہ ورد کرتی رہتی ہیں کوئی ایسی پھکی دیجیے کہ گھڑی کی سوئی اگلے سکینڈ پر موو کر جایے

میں نے تو میزبانی کا فرض نبھایا تھا ..سب خدا حافظ کہہ کر جا رہے تھے ...اس سے پہلے کے لوٹ کر نہ آتے ..میں نے مناسب سمجھا کہ بنا تند و تیز جملوں کے تھریڈ کو اٹھارہ صفحات تک لے جانے پر شکریہ تو ادا کر دوں ....

میری سوئی تو مزے میں آگے پیچھے ہو جاتی ہے ..آپ اپنا سوچیں ..اینٹی فوج پر اٹکی ہوئی ہے جیسے کوئی ..........
 
Bawa

Chief Minister (5k+ posts)

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں

ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو، اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں

بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو، کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)

ایک دن فورم سے غیر حاضر کیا ہوا، نادان جی اور سب دوست تھریڈ کو تالا لگا کر چلتے بنے

ابھی تو میں نے اپنے دلائل شروع کرنے تھے اور اس سے پہلے ہی نادان جی نے مجھے شدت پسند قرار دے دیا ہے

میں تبسم آپی کے ادھر ادھر ہونے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ میرے کومنٹس شروع ہونے پر وہ پھر سے دری بچھا کر لمبے کومنٹس پوسٹ کرنے کا سیاپا نہ شروع کر دیں

کل سے میں اپنے دلائل شروع کروں گا، سب لوگ واپس آئیں اور میرے دلائل سن کر جائیں

اسوقت میری حالت اس شاعر کی سی ہے جسے سب اپنا اپنا کلام سنا کر اسکا کلام سنے بغیر مشاعرہ ختم کرکے گھروں کو چل پڑیں

:)

Veila Mast

Senator (1k+ posts)

محترم ویلا مست جی ویسے تو نادان بی بی نے قومی ترانہ بجا کربیٹھک سے خلی ولی کا حکم صادر فرما دیا ہے
چلیں برامدے میں ایک دو باتیں کر لیتے ہیں

یہ دیت والی بات خوب کی جناب نے
محترم یہ بزںسمینوں کی صحبت میں ان سے بڑے بزنسمین بن چکے ہیں ان کو پتا ہے کہ پوپ فرانسس سے ان کو ٹھینگا بھی نہیں ملنے والا سو اپنی دیکھ بال کا سارا بندوبست کر رکھا ہے کہ ہندوستان سے اگلی جنگ کے دوران اگر میڈم کو جذبہ حب الوطنی کے لئے کچھ گانا پرے تو وطن کے سجیلے جوانو سارے رقبے تمھارے لئے ہیں زیادہ تمغہ شجاعت جتوانے گا

سیانا بندہ شریکوں کی محفل میں آ کر گالی تھوڑی نکالتا ہے تحت اللفظ میں ہی اپنا مدعا بیان کرتا ہے پر چلیں اچھا کیا کہ آپ نے تو وردی والوں کے حکومتی حق کی وکالت سے ہی معذرت کر لی اس لئے میرا اب کوئی سوال بنتا نہی ورنہ میرا دل تو تھا کہ آپ جیسے جہاندیدہ کے علم و قابلیت سے مستفیض ہونے کا کہ اب ان سارے تجربات کے بعد اب جرنیلوں کے لئے کون سی پھکی مناسب رہے گی

ایک پھکی کی پھر بھی آپ سے استدعا ہے - یہاں ایک بیبی فوجی برانڈ کی بی فیئر پھکی سے ٹن سارا دن ساڈا کی اے الله ہی اللہ ورد کرتی رہتی ہیں کوئی ایسی پھکی دیجیے کہ گھڑی کی سوئی اگلے سکینڈ پر موو کر جایے

ویلا مست جی ..غور کیا آپ نے ؟

یہ یہاں جتنے جمہور پسند ہیں بے لچک رویہ رکھتے ہیں ...اور میرے آپ جیسے ` بوٹ پالیشیا ` اصرار کر رہے ہیں کہ ذرا آنکھیں کھول کے انصاف کریں ...ہر کے سر اتنا ہی الزام جتنا وہ حقدار ہے .....
باوا جی تو اپنی فوج کی نفرت میں شدت پسند ہیں ..باوا جی سے معذرت کے ساتھ ..یہ انتہا پسندانہ سوچ ہے جو ہمیں ترقی سے روکتی ہے ..جمہوریت کے نام پر لٹیرے حکمرانوں کو لوٹ مار کی چھٹی ...اور آمریت مخالفت کے نام پر فوج کا ڈیو حق بھی نہ دینا ...یہ فوج بھی تنی ہی ہماری ہے جتنے یہ لٹیرے حکمران .
کاش کبھی ہم انصاف سے کام لے سکیں .....

حیرت ھے کہ آپ کی سوئ ابھی بھی اسی منٹ اور سکینڈ پر ساکت ہے ؟ اس سے زیادہ حیرت مجھے اس بات پر ہے کہ جن لوگوں نے عوام کی خواہشات کی بیڑی میں ھر زمانے میں نقب لگائ اور کسی سزا کے مجرم نہ ٹھہرے ، انہیں آپ جیسے لوگوں کی مسلسل حمایت اور مجرم اور شکار دونوں کو ایک جیسا درجہ دینے کی مسلسل تکرار ناقابل یقین ہے ۔

میری طرف سے یہ آخری پوسٹ ہے ، کاش میرے پاس انسانی نفسیات کی گہرائ سے اٹھنے والی ان جاۂز اور نا جاۂز خواہشات کے اظہارکا کوئ حل ہوتا جو کسی بھی ماحول میں اپنے محور کے گرد مسلسل گردش پر مصر رھتی ہیں ۔

Read this Book

This Book is answer of your Post

islamabad-pakistan-pakistani-author-ayesha-siddiqa-shows-a-copy-of-picture-id74363480

پھر تیرے حسینوں کو ضرورت ہے حنا کی
باقی ہے ابھی رنگ میرے خون جگر میں

جیوجی نے جو کلمات خیر میری بابت فرمائے ان کے لیے انتہائی شکر گزار ہوں، جبکہ صورتحال یہ ہے کہ ہمیشہ سیکھانے سے زیادہ سیکھنے کو ترجیح دی، بار بار یہی عرض کرتا رہا ہوں یہاں کوئی آمر کی حمایت کرنے نہیں آیا، بلکہ میرا مقدمہ وہ شہید ہیں جنہیں ناکردہ جرموں کی سزا دی جاتی ہے، ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکا جاتا ہے

عرض ہےپلاٹوں کی ذکر کرکے جس دھینگا مشتی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اس سے معذرت، گیت کے بول'سارے رقبے تمہارے لیے ہیں' بدلا جاسکتا ہے تو کل کو کوئی ضیاالحق کی بیاض سے یہ چشم کشا انکشاف کر سکتا ہے

اے وطن کے سجیلے جوانو، سارے پٹواری تمہارے لیے ہیں

اب بغیر پٹواری کو ساتھ ملائے رقبے تو درکنار چپہ زمین بھی حاصل کرنا مشکل ہے

اگر مجھے مخاصمت ہی کا شوق ہوتا تو باواجی کی اس بات پر وضاحت طلب کر سکتا تھا کہ سیاستدانوں کی ہوس اقتدار آئینی قانونی اور جمہوری تو ہے مگر کیا اخلاقی بھی ہے، ایسا نہیں کیا کیونکہ مجھے علم ہے موجودہ سیاست کا اخلاق سے کوئی لگاو نہیں ، میکا ولی کو میں نے بھی پڑھا ہے، ملٹن فریڈ مین کو بھی پڑھا ہے جس
نے 'گریڈ' یعنی لالچ کا بھر پور دفاع کیا، وہ زمانے گئے جب لالچ بری بلا ہوتی تھی، اب تو 'دل مانگے مور' کا زمانہ ہے

یہی وجہ تھی کہ نواز شریف صاحب کے ٹیکس کو لے کر سوال نہیں اٹھائے کیونکہ 'ٹیکس ایویژن' یعنی ٹیکس چرانا تو غیر قانونی ہے مگر 'ٹیکس اوائیڈنس'
یعنی ٹیکس بچانا قانونی ہے، یہاں بھی اخلاق عدم وجود، مکننہ اکثریتی رائے سے چاہے تو کچھ بھی قانون بنا دے، چاہے تو ہم جنس پرستی کو قانونی رنگ دے دے ، چاہے تو پردہ کرنے پر پابندی لگا دے، وغیرہ وغیرہ، آپ اخلاق کی قید جمہوریت پر لاگو نہیں کر سکتے

ان قوانین کو پاس کرانے کے بھی کئی طریقے ہیں، یا تو لابینگ کی جائے، یہ لابینگ علمی بھی ہوتی ہے جو 'تھنک ٹینک' کے ذریعے سے، عملی جو 'این جی اوز' کے ذریعے سے یا پھر سفلی جو میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو استوار کر کے کی جاتی ہے، ان قوانین کو پاس کرانے میں تاجر الیکشن کمپین میں نمائندوں کو 'ڈونیشن' کے نام پر خطیر رقم دیتے ہیں اور بسا اوقات تو تاجر خود فیصلہ سازوں کی کرسیاں سنبھالتے ہیں، اس مظہر کو 'ریوالونگ ڈور' کہا جاتا ہے

اب کیا کریں آج کی جمہوریت ایسی ہی ہے، اخلاق کی عدم موجودگی ثابت کرنے کو یہ باتیں کرنے پڑیں

جیوجی کو یاد نہ ہو مگر مجھے تو یاد ہے، میری ہی ایک تھریڈ تھی 'سیم اولڈ گیم'، یہ ۲۰۱۱ کی تھریڈ ہے، ابھی الیکشن بھی نہیں ہوئے تھے، تب مبشر لقمان نے کیم بارکر کی کتاب لہرا لہرا کر نواز شریف کے متعلق باتیں کی، اب مبشر کو مونیکا بھول گئی ہوں تو مجھے علم نہیں ، مگر مجھے تو یاد ہے، جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے، اس تھریڈ میں انڈونیشیا کے پہلے صدر سو کارنو کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح ایک اخلاق سوز فلم بنا کر سیکارنو کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اب برسبیل تذکرہ سوکارنو آ ہی گیا تو بتاتا چلو ہالینڈ سے آزادی کے بعد پہلے صدر سوکارنو تھے، ان کا جرم یہ تھا کہ یہ سرخے تھے، کولڈ وار کا زمانہ تھا، بھلا یار لوگوں کو کب یہ گوارا ہوتا، پھر وہی ہوا جس کاذکر جان پرکن نے اپنی کئی کتب میں کیا، مشہور زیادہ 'کنفیشن آف اکنامک ہٹ مین' ہوئی، اس میں جان پرکن کے نزدیک ایمپائر ، یہ سلطنت والی ایمپائر کی بات کر رہا ہوں، کی وسعت میں پہلے سرنگوں ہونے کا نیوتہ دیا جاتا ہے، کوئی اڑیل نہ مانے تو گدھ ماس نوچنے جاتے ہیں، وہ ناکام ہوں تو پھر 'بوٹس آن گراونڈ'، آخر جمہوریت نے تو آ کر رہنا ہے

یہاں میرا ان لوگوں سے سوال ہے جو کہتے ہیں اول دن سے فوج نے سیاستدانوں کو چلنے نہیں دیا، اس لیے مجرم، تو بادشاہو انڈونیشیا میں جس نے اول دن سے حکومت کو چلنے نہیں دیا اپنے اصول کے مطابق ان کو بھی اسی چکی میں پیسنا پسند فرمائیں گے جس میں آپ فوج کو پیستے ہیں

گزشتہ مراسلہ میں سکول آف امریکا کا ذکر کیا، سوال صرف یہ تھا کہ جس طرح طالبان کی مد میں فوج ظالم، اسی طرح سکول آف امریکا کے پاس آوٹ کیڈٹس کی خدمات کی روشنی میں انہیں بھی اسی چکی میں پیسنا پسند فرمائیں گے جیسے آپ یہاں کی فوج کو پیستے ہیں

نواب صاحب فوجی افسران کی مالی بد عنوانیوں پر مشتمل کتاب پیش کی تو عرض ہے کب کسی نے ایسے فوجیوں کی حمایت کی؟ سوال تو یہ تھا جس جرم میں آپ انہیں تختہ مشق بناتے ہیں وہی جرم اگر سیاستدان کر دیں تو انہیں کیوں بخش دیا جاتا ہے، یہاں پاکستان سے کسی کی مثال دی تو آپ نے اسے آئی ایس آئی کی سازش قرار دے دینا ہے، یا پھر مصننف کو ایجنٹ قرار دے دینا ہے، اس لیے دو سو سالہ قدیم جمہوری معاشرے سے مثال پیش خدمت ہے، ہے بھی وہ جو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے جا رہی ہیں، کتاب کا نام ہے، کلنٹن کیش، اس پر دستاویری فلم بھی بنی ہے، یو ٹیوب پہ دیکھ لیں

اب کم از کم آئی ایس آئی کا امریکا میں کوئی زور نہیں ہے وگرنہ آپ بالضرور مصننف کو ایجنٹ قرار دیتے، جیسے مالی بد عنوانیوں کا تذکرہ کرنے پر خان صاحب کو قرار دیتے ہیں، یا پھر ڈاکٹر شاہد مسعود ، ارشد شریف ، عارف بھٹی، ہارون رشید وغیرہ کو جھٹ سے ایجنٹ قرار دیا جاتا ہے

آپ نے ان کو رگڑنا لگانا تو ضرور لگائیں مگر دو سو سالہ قدیم جمہوی معاشرے میں 'آپریشن ماکنگ برڈ' کو ضرور پڑھ لیجیے گا کہ کس طرح سی آئی اے نے صحافت جیسے پیشے میں شعبدہ بازیاں دکھائیں، ان لوگوں کو بھی رگڑا لگانے میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا، اس پر بھی کوئی حجت پیش کریں

آخر کیا وجہ ہے صرف پاکستان پر ہی آپ کا زور چلتا ہے جبکہ آپ کے اپنے عطا کردہ سنہری اصولوں میں کوئی پورا اترے وہ بخش دیا جاتا ہے

بات پھر طویل ہو چلی، برادر محترم قاسم زیدی نے تو دل کے پھپھولے پھوڑ لیے، چند آبلوں کا ذکر جو دل کے خانوں میں کہیں پنہاں تھے طشت از بام کرنے پڑے، آخر میں ذکر لیلیٰٰ خالد کا، جیوجی نے طیارہ اغوہ کا ذکر کہا تو مجھے لیلیٰ یاد آ گئیں، یہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے طیارہ اغوا کیا، طیارہ اغوا کرنا تو خیر ان کو دوسرا جرم تھا، پہلا جرم یہ تھا یہ فلسطین میں اسرائیل کے قیام سے چار سال قبل پیدا ہوئیں، وطن چھوڑنا پڑا، لبنان گئیں، طیارہ اغوا کیا، طیارے نے دمشق کا رخ کیا تو نیچے کہیں دور لیلیٰ کو وہ بستیاں نظر آئیں، جہاں اس کا بچپن بیتا تھا، وہ گلیاں، وہ باتیں، وہ مٹی اسے میسر نہ تھی، چھٹپن کی کلکاریاں جوانی کے آنسووں میں ڈھل گئیں، یہ درد تو انہیں معلوم جن پر بیتی، دعا ہے اللہ ہمیں ایسی کسی آفت سے بچائے، اس لیے جو ہے اس کی قدر کریں، یہ ملک آپ کا اپنا ہے، یہ کھیت کھلیان یہ سارے رقبے بھی آپ ہی کے ہیں، نفرتوں سے خود کو محفوظ رکھیں، اللہ آپ کو ہر بلا سے مامون رکھے، آمین بجاہ نبی الامین

کون سمجھائے اہل سیاست کو ریاض
گھر شکستہ سہی مگر اپنا تو ہے
ہرچند بگولا مضطر ہے، ہر چند یہ خاک آباد سہی
ایک وجد تو ہے ایک رقص تو ہے، بے چین سہی برباد سہی
 
Back
Top