
بھارتی شہر ممبئی میں ساوتری بائی ہاسٹل کے کمرے سے 19 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، لڑکی کے گلے میں اس کا دوپٹا لپٹا ہوا تھا اور دروازہ بھی باہر سے بند کیا گیا تھا،ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ایک سرکاری ہاسٹل میں رہائش پذیر 19 سالہ طالبہ لاپتا تھی جب کہ اس کے کمرے کا دروازہ باہر سے بند تھا۔
پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو لڑکی کی لاش بستر پر پڑی تھی اور اس کے گردن کے گرد دوپٹا لپٹا ہوا تھا۔پولیس نے جنسی زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسی کے دوپٹے سے گلا گھونٹا گیا تھا۔
جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا،واقعے کے بعد سے ہاسٹل میں کام کرنے والا ایک ملازم فرار ہے جس پر پولیس نے چھاپا مار کی لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔
پولیس کے مطابق مفرور ملازم ٹرین کی ٹکر سے موت کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس کے مطابق معاملے کی بھی تفتیش کی ضرورت ہے،ہوسکتا ہے ملازم نے جو ملزم بھی ہو اور احساس جرم کی وجہ سے ٹرین کے سامنے آکر خود کشی کرلی ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4munbaoarape.jpg