
سابق بھارتی کپتان و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پاکستان ک خلاف ٹی 20 سیرز کیلئے انڈین پریمیئر لیگ کو ادھورا چھوڑنے کیلئے برطانوی کھلاڑیوں پر جرمانے اور تنخواہوں میں کٹوتی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے اپنے تازہ ترین کالم میں انگلش کرکٹرز کے آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑنے والے برطانوی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز کو معاہدے کرنے سے پہلے نظر ثانی کی ضرورت ہے، جو کرکٹرز لیگز کو ادھورا چھوڑ رہے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور ان کے معاہدوں کو ختم کرکے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے دیگر بورڈز کو 10 فیصد کمیشن ملتا ہے ایسا کوئی اور لیگ نہیں کرتی، اگر کھلاڑی سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑتے ہیں تو بورڈز اور کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا جانا چاہیے، بی سی سی آئی بورڈز کو خطیر رقم دا کرتا ہے مگر بدلے میں ہمیں کیا ملتا ہے؟
خیال رہے کہ آئی پی ایل میں شامل برطانوی کرکٹرز نے پاکستان کیخلاف سیریز کے باعث آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے ملک کی نمائندگی کیلئے واپس چلے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sniifalllsmuuatalabs.png