
معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کی آواز میں پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی 48 ویں وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا آفیشل ٹریک جاری کر دیا گیا ہے۔ جو کہ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا ہے۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اس آفیشل ٹریک کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس آفیشل ٹریک کے ذریعے پاکستان کی او آئی سی اور امتِ مسلمہ کے ساتھ مضبوط وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1505161471386345472
اس آفیشل ٹریک کی ویڈیو میں پاک فوج کی عالم اسلام اور وطن عزیز کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور قابل قدر خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان ہی واحد مسلم ملک ہے جو کہ ایٹمی قوت کا حامل ہے۔
اس آفیشل ٹریک کا تھیم "اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو" ہے جب کہ اسے نغمہ نگار جمیل الدین عالی نے لکھا ہے۔
یاد رہے کہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جمیل الدین عالی نے 1974 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر یہ ترانہ تخلیق کیا تھا اور اسے بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ali-zaf11121.jpg