کیا گنڈاپور پی ٹی آئی پر پابندی لگوانے کی کوشش کررہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

1749970751244.png

گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ اب ہم پر امن نہیں رہے گے، ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا ماریں گے، اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالا جیل جائیں گے، ایک گولی کے بدلے دو گولی چلائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گولی ماری تو ایک کے بدلے دو گولیاں ماریں گے ۔ ماریں گے نہیں بلکہ ٹھوکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1933927667252035796
علی امین گنڈاپور کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا، سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ علی امین گنڈاپور کس ایجنڈے پر ہیں؟ کیا وہ ایسی باتیں کرکے تحریک انصاف پر پابندی لگوانا چاہتے ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق علی امین گنڈاپور ایسی باتیں اسٹیبلشمنٹ کے ایماء پر کر رہے ہیں، یہ عمران خان کی پالیسی ہی نہیں ہے۔

رائے ثاقب کھرل نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ علی امین گنڈاپور صاحب ہتھیار ساتھ لانے اور ٹھوکنے کی باتیں کر رہے ہیں، کیا کبھی عمران خان صاحب یا تحریک انصاف نے مسلح جدوجہد کا کوئی زکر کیا؟ یہ چل کیا رہا ہے بھائی!
https://twitter.com/x/status/1932742944932450399
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ 11 مئی 2023 کے روز جب عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تو عمران خان نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی 26 سالہ سیاسی جدوجہد میں کبھی بھی پرتشدد احتجاج کا پرچار نہیں کیا۔ گزشتہ چند ہفتوں سے عمران خان نئی احتجاجی تحریک شروع کرنے کی بات کر رہے ہیں اور بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اسلام آباد نہیں آئیں گے کیونکہ یہاں گولیاں چلائی جاتی ہیں بلکہ اب احتجاج ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں تک پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب علی امین گنڈاپور بار بار بندوق کے ساتھ اسلام آباد آنے اور اڈیالہ جانے کی باتیں کرتے ہیں۔ ایک گولی کے بدلے دو گولیاں مارنے کی بات کرتے ہیں۔ بظاہر ایسے لگتا ہے جیسے علی امین گنڈاپور کوئی پرتشدد کاروائی کر کے عمران خان اور پی ٹی آئی پر مکمل پابندی لگوانے کے لیے گراؤنڈ تیار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو اس بارے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1933951833191383170

سادات یونس نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈا پور کے گولی چلانے اور بندوق لیکر آنے والے بیانات کوئی تحریک انصاف کو فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔ یہ عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا!

https://twitter.com/x/status/1933948721026551913
رانا عمران سلیم نے ردعمل دیا کہ گنڈاپور صاحب کا دماغ خراب ھو گیا ہے۔ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے جس نے کبھی مسلح جدو جہد کی بات نہی کی نا عمران خان کے منہ سے ہم نے سنا ہے کبھی مسلح جدو جہد کا۔ گنڈاپور صاحب فائدے کی بجائے نقصان کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1932770594711339097
میر محمد علی خان نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ہواس کھو چکے ہیں آپ ؟ آپ کو کس نے اجازت دی کہ آپ اعلان کریں کہ ہم اس مرتبہ اسلحہ لیکر آئینگے اسلام آباد۔ عمران خان نے ہمیشہ پُر امن احتجاج کی بات کی ہے۔ ہمیشہ۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کیا دوسری طرف کھیل رہے ہیذن وکٹ کے کہ پی ٹی آئ پر اسلحہ کی بُنیاد پر ہمیشہ کے لیئے پابندی لگے جاۓ۔
https://twitter.com/x/status/1932767568957247597
میر محمد علی خان نے مزید کہا کہ سوچے بغیر بولنے کا یہی اثر ہوتا ہے مگر اس دھمکی کا اثر عمران اور اُس کی پارٹی اور کارکنان پر ہوگا۔ نادان دوست سے دانا دُشمن بہتر ہوتا ہے۔

قمر میکن نے لکھا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں نے وکٹیں اکھاڑنا شروع کر دی ہیں۔ فاصلہ رکھیں ورنہ نقصان ہو جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1932813935557722331
پاکستانیت نے تبصرہ کیا کہ علی امین نے آج پھر یہ بات دہرائی ہے کہ ہم ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے ایک گولی کے جواب میں دو گولیاں ماریں گے ، کوئی شک باقی نہیں رہ گیا کہ یہ شخص اسٹیبلشمنٹ کا دیا ہوا سکرپٹ دہرا رہا ہے ، یا تو بری طرح بلیک میل ہو رہا ہے یا بک چکا ہے ، اس شخص پہ اعتبار کرنا مہلک ہے
https://twitter.com/x/status/1933928140310761528
صحافی عمران ریاض نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کی شکل کو بگاڑنا شروع کردیا ہے، یہ تحریک انصاف کو ڈیمیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اسے سمجھیں یہ باریک واردات ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جو علی امین گنڈاپور کام کررہے ہیں یہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو سُوٹ کرے گا۔ کیونکہ عمران مخالفوں کو یہ کہنے کا موقع مل جائے گا کہ تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے اور ان کا وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ ہم ماریں گے نہیں ٹھوکیں گے

صحافی عمران ریاض نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ اس بیان سے اعلان لاتعلقی اختیار کریں۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top