کیا واقعی جنرل (ر) فیض حمید کو حراست میں لیا گیا؟حقیقت سامنے آگئی

faizhmahsash.jpg


سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ جنرل فیض حمید ریتائرڈ زیر حراست ہیں، لیکن انصار عباسی کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید زیر حراست نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا کی کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ان کے آبائی شہر چکوال کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور 9مئی کے حملوں کے حوالے سے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دی نیوز نے تین مختلف ذرائع سے رابطہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جنرل فیض کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا، ان میں سے ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی گزشتہ دنوں میں جنرل فیض حمید ریٹائرڈ سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

نمائندے نے سابق آئی ایس آئی چیف سے ان کے موبائل نمبر پر بھی رابطے کی کوشش کی لیکن نمبر بند تھا،جنرل فیض حمید میڈیا اور سیاست دونوں میں بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ آئی ایس آئی میں بطور ڈی جی سی اور اس کے بعد ڈی جی کے طور پر ان کا دور تنازعات سے گھرا ہوا تھا۔

سیاسی میدان اور میڈیا میں کئی لوگوں کا الزام ہے عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے فیض حمید ان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ کچھ کا الزام ہے کہ جنرل فیض حالیہ مہینوں میں بھی عمران خان کو مشورہ دیتے رہے ہیں۔

نو مئی کے حملوں کے پیچھے فیض عمران کے تعلق کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم یہ رپورٹس غیر مصدقہ ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ریٹائرڈ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھی تھا جو موجودہ نیب چیئرمین کے تقرر سے قبل نیب کو بھیجا گیا تھا، بیورو نے ریفرنس واپس کر دیا۔

دی نیوز کی مارچ میں خبر کے مطابق نیب راولپنڈی کے دفتر کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف انکوائری شروع کرنے کیلئے ایک فائل موصول ہوئی تھی جس میں جنرل فیض کے انکم ٹیکس ریکارڈ کی مکمل تفصیلات اور چکوال کے کچھ نامعلوم مقامی افراد کے دستخط کے ساتھ دو صفحات پر مشتمل ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا ڈی جی نیب راولپنڈی نے فائل پر غور کیا اور اپنے اس وقت کے چیئرمین سے مشاورت کے بعد کیس کو اس ہدایت کے ساتھ واپس کردیا متعلقہ حکام کی جانب سے بیورو کو باضابطہ درخواست کی جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا نے چند ماہ قبل کہا تھا جنرل فیض حمید ریٹائرڈ کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے اور اس بارے میں جو بھی پیش رفت ہوئی وہ میڈیا سے شیئر کی جائے گی، وزیر داخلہ نے بتایا تھا جنرل فیض کے خلاف کون سا ادارہ تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا تھا سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کس بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں، رانا ثنا نے کہا تھا جنرل فیض کا کورٹ مارشل صرف ادارہ ہی کرا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری ٹرائل جی ایچ کیو کراتا ہے وزارت داخلہ نہیں۔

فوج کی اعلیٰ قیادت کی کمان میں تبدیلی سے ایک روز قبل بہاولپور کے کور کمانڈر اور انٹر سروس انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استعفیٰ دے کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

جنرل فیض حمید ان 6 سینئر ترین جرنیلوں میں شامل تھے جن کا نام جی ایچ کیو نے 2 اعلیٰ ترین فوجی عہدوں کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا تھا،کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ سنبھالنے سے قبل جنرل فیض حمید پشاور میں اسی عہدے پر تعینات تھے۔


انہیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر ان دونوں رہنماؤں کو سزا دلوانے میں کردار ادا کرنے اور پی ٹی آئی کے تحت بننے والے گزشتہ سیٹ اَپ کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
موجودہ ڈی جی آئ آی ایس آئ کونسا دودھ کا دھلا ہے سارا فاشزم اسی کے ہاتھوں ہو رہا ہے آئین اسی کے ہاتھوں توڑا گیا اور پاکستانیوں کی جان مال عزت تک محفوظ نہ رہی یہ سب رک جاتااگر فیض حمید کو گرفتار کرنا یا سزادینی ہوتی۔فیض حمید کوئ الگ تھا نہ اس نے کچھ فوج کے رسم رواج سے ہٹ کر کیا ۔عاصم منیر کو ہٹا کر اسے لگایا گیا تھا اس دشمنی کو اگر بنیاد بنایا جائے اور اس کے خلاف کاروائ ہو تو فوج کے اندر ہی زاتی انتقام وسیع پیمانے پر پھیل جائے گا ایک ہی پوسٹ کے امیدوار ایک دوسرے کو سزایں دلواتے رہیں گے اگر فیض حمید کو گرفتار کرنا ہے تو اس کے باس باجوہ کو بھی گرفتار کرنا پڑے گا جس کے وہ زیر کمانڈ تھا کبھی خبر نہیں آئ وہ باجوہ کا باغی تھا دونوں مل کر کر رہے تھے جو ہو رہا تھا اور اس سب کا حصہ تو عاصم منیر بھی تھا وہ کونسا روسی فوج سے آیا ہے جو فوج کے کردار میں اس کا ہاتھ نہیں تھا۔اس کے بارے میں مشہور کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی بیوی کی کرپشن کے بارے میں اسے بتا رہا تھا اس لئے عمران خان نے اسے ہٹایا اس پر نہ کوئ کیس تھا نہ اب تک ثابت ہوا ہے لیکن نواز کے پانامہ اقامہ اور مریم نواز کے خلاف سارے ثبوت بھی عاصم منیر لایا تھا انہیں ان کی بنیاد پر سزا بھی ہوئ حکومت کے علاوہ پارٹی صدارت سے ہاتھ دھونے پڑے اور تاحیات نااہلی ہوئ تو انہوں نے عاصم منیر کو کیوں لگایا۔؟
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Muneer mistry ko koi apni personal problem lagti hai Faiz hameed say

Maryam Qatri is the one pulling the strings in the background and she was the first to mention Faiz Hameed's name in speeches againt IK. In fact she actively spread propaganda against him to ensur ehe never gets to COAS position. Asim Khinzeer is their lapdog since he was handpicked by the Sharifs to do their dirty work.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عاصم منیر، چور نواز اور اسکی بدتہذیب اور بدتمیز لڑکی اس ملک کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، اور باقی ہیجڑے جرنیل خاموشی سے بیٹھے ملک کو ڈوبتا دیکھ رہے . ملک ڈوب جائے لیکن انکی چھوئی موئی چین آف کمانڈ مبارک کو کہیں گرمی نہ لگ جائے
اللہ کی لعنت ہو ایسے خصی جرنیلوں پر
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
This is all hogwash. they are all one

If Bajwa was against IK, then probably Faiz was too. I believe the only thing Bajwa did against NS was not let them threaten the judge
 
Last edited:

Back
Top