کیا مرنے والے شخص کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مرچکا ہے؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
968368-deadbody-1508348375-641-640x480.jpg

نیویارک: نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طبّی طور پر انسان کی موت واقع ہونے کے کچھ دیر بعد بھی دماغ کام کرتا رہتا ہے اور مرنے والے شخص کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ مرچکا ہے۔



یہ دعویٰ نیویارک کے لینگون اسکول آف میڈیسن کے ڈائریکٹر برائے انتہائی نگہداشت ڈاکٹر سام پارنیا کی جانب سے کیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ جب انسانی جسم میں زندگی کے تمام آثار ختم ہوجاتے ہیں تب بھی انسانی شعور کچھ دیر تک فعال رہتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ مرچکا ہے اور جب ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ مریض مرچکا ہے تو وہ یہ الفاظ بھی ممکنہ طور پر سن رہا ہوتا ہے۔


ڈاکٹر سام پارنیا اور ان کی ٹیم اس بات کو ثابت کرنے کے لیے ان لوگوں پر تحقیق کررہی ہے جنہیں دل کے دورے پڑے اور تکنیکی اعتبار سے وہ مرچکے تھے تاہم بعد میں انہیں بچالیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔


تحقیق میں شامل چند لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مردہ قرار دیے جانے کے بعد بھی وہ ارد گرد ہونے والی باتیں سن سکتے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔ مریضوں کی جانب سے بتائی جانے والی باتوں کی تصدیق ان ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی کی جو اس وقت کمرے میں موجود تھے۔


طبی طور پر ایک شخص کو اس وقت مردہ قرار دے دیا جاتا ہے جب اس کا دل دھڑکنا بند کردیتا ہے اور اس کی وجہ سے دماغ تک خون کی رسائی معطل ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر سام پارنیا کہتے ہیں کہ تکنیکی طور پر جیسے ہی دل دھڑکنا بند کرتا ہے انسان کو مردہ قرار دے دیا جاتا ہے، ایسا ہونے کے بعد خون دماغ تک نہیں پہنچتا اور دماغ فوری طور پر کام کرنا بند کردیتا ہے، انسان قوت سماعت، گویائی اور بصارت سے محروم ہوتا جاتا ہے لیکن دماغی خلیے کچھ دیر تک کام کرتے رہتے ہیں۔


اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ جب کسی انسان کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کے دماغ سے توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔ 2013 میں سائنسدانوں نے مشی گن یونیورسٹی میں 9 چوہوں پر ایک تحقیق کی تھی۔ ان چوہوں کو بے ہوش کرکے دوائی کے ذریعے ہارٹ اٹیک کرایا گیا تھا اور طبی طور پر مردہ ہونے کے کافی دیر بعد تک ان کے دماغ میں برقی سگنلز دیکھے گئے تھے۔


ڈاکٹر سام پارنیا کا کہنا ہے کہ جس طرح بعض محققین انسانوں میں محبت کے احساس کی پیمائش پر تحقیق کررہے ہیں اسی طرح وہ بھی یہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ جب انسان موت کے عمل سے گزررہا ہوتا ہے تو اسے کیسا محسوس ہوتا ہے۔


https://www.express.pk/story/968368/
 

PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
Nowadays 1st aid courses teach that death happens when brain is dead not when the heart stops. Atleast that s what they teach in Canada. Not sure how death is defined in rest of the world.
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
Nowadays 1st aid courses teach that death happens when brain is dead not when the heart stops. Atleast that s what they teach in Canada. Not sure how death is defined in rest of the world.

Very subjective matter!!!

In medicine death is verified by so many variables.

Heart beat
Pulse
EEG encephalogram
EKG
Eye reflexes
Brain stem reflexes

kahani itni simple nahi doost!
Every time there is a death near by a small tiny part of caregiver is also necrosed.
emotionally your heart cries for the dying patient. But we hold it back and stay strong.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بہت سا رے کیسز میں برین ڈیڈ لوگوں کو کافی عرصہ لائف سپورٹ پر رکھا جاتا ہے اور ان میں سے اکا دکا اس قومے سے بہار بھی آ جاتے ہیں اور کئی سال زندہ بھی رہے مگر اسے ویجیٹبل اسٹیٹ کہا جاتا ہے جو نا مردوں ہوتے ہیں میں نا زندوں میں اور اب تو بر ین ڈیڈ کے ڈیڈ سیلز کو سٹم سیل کی مدد سے ری جینریٹ کرنے پر ریسرچ بھی ہو رہی ہے اور کام بھی لیکن ابھی تک کوئی خاص نتیجہ سامنے نہیں آیا
 

Back
Top