
اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں صحافی اطہر کاظمی نے کہا کہ کھلاڑی کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ایمپائر نے آنکھوں پر بھی پٹی باندھ دی اور کہا ہے اب سکسر مار کے دکھاؤ۔
اطہرکاظمی کا مزید کہنا تھا کہ اسکے خلاف بال ٹمپرنگ بھی ہوئی ، پچ بھی اکھاڑدی گئی ، میچ فکسنگ بھی ہورہی ہے اسکے بندوں کو بھی خریدلیا گیا ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اسکے ساتھ ساتھ اسکے ہاتھ بھی پیچھے باندھ دئیے گئے کہ تم بال فیس کرو، چھکامارو، ایمپائر نے آخری گیند پر اسکی آنکھوں پر بھی پٹی باندھ دی کہ یہ دیکھ بھی نہ سکے۔
اطہرکاظمی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں تماشائی جو عوام ہیں ، وہ اسکے حق میں نعرے لگارہے تھے، وہ اسکے ساتھ تھے لیکن کپتان کے ہاتھ باندھے ہیں اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔ اس صورت میں وہ کیا کرسکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں واحد چیز یہی ہے کہ تماشائی میدان میں اتریں، اپنے کھلاڑی کے ہاتھ پاؤں کھولیں اور اسکی آنکھوں پر پٹی باندھیں، اسے اتنی لیول پلینگ فیلڈ تو ملے کہ وہ مقابلہ کرسکے۔۔
https://twitter.com/x/status/1512581718754336771
آخر میں انکا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو صرف عوام سے ہی ریلیف مل سکتا ہے اسلئے عوام اسکے حق میں باہر نکلے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athai1h1h.jpg
Last edited: