
کراچی میں انوکھا واقعہ پیش آیا، سرکاری اسپتال کا گریڈ 14 کا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے سرکاری اسپتال کے ملازم محمد کامران راتوں رات امیر بن گیا، اسپتال ملازم کے خلاف انکوائری کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار گیا کہ محمد کامران 2گریڈ پر بھرتی ہوا اور غیرمعمولی وقت میں 14گریڈ تک جاپہنچا۔
سماعت کے دوران ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ ایک ملازم سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کا مالک بنا ہوا ہے، محمد کامران کچھ ہی عرصہ میں مشکوک طریقے سے کروڑپتی بن گیا، اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بھی ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عثمان فاروق کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ محمد کامران کی اس غیر معمولی اور مشکوک ترقی کے خلاف انکوائری کا آغاز کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
عدالت کی جانب سے محمد کامران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا، عدالت نے اینٹی کرپشن انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadrh1h1.jpg