
کراچی چیمبر آف کامرس نے گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے کو خوش آئند قرار دیئے جانے کے بیان پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا ایک سیلاب اور شدید بحران آنے والا ہے، گیس کے بحران سے ملکی برآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سالانہ 8 ارب روپے پاکستان بھجواتے ہیں مگر اس کے باوجود ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ڈالر میں اس اضافے کے باعث امپورٹ بل میں 65 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے جو تشویش ناک ہے۔
انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غلط پالیسیوں کو صحیح ثابت کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور ہمیں چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے چاہیے۔
محمد ادریس نے کہا کہ ڈالر 152 روپے سے اوپر جانا شروع ہوا جو 174 تک جاپہنچا ہے اور اس اضافے سے بیرونی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 13 ارب تک پہنچ چکا ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کا معمولی فائدہ اور نقصانات زیادہ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/razii11.jpg