
کراچی کے ڈاکو بے لگام، مسجدیں بھی غیر محفوظ،کریم آباد میں ڈاکوؤں نے مسجد میں 3 افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لئ
کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر لوٹ مار کی۔کریم آباد میں مسجد فیضان عطار میں داخل ہوکر ڈکیتوں کی لوٹ مار مسلح ملزمان نے مؤذن ،خادم اور نمازی سے موبائل و نقدی لوٹ لی۔
جنگ کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے مؤذن، مسجد کے خادم اور نمازی سے موبائل اور نقدی چھینی۔ ڈکیت واردات کے بعد مسجد سے با آسانی فرار ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1779307494029856986
کریم آباد کی مسجد فیضان عطار کے مہتمم کا کہنا تھا کہ جب سے یہ واردات ہوئی ہے ہماری مسجد میں نمازیوں کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے۔ یہ مارکیٹ کی مسجد ہے مغرب کے وقت بالکل بھری ہوتی ہے لیکن اب تین سے 4 صفیں رہ گئی ہیں
https://twitter.com/x/status/1779574839457493287
اب نمازی ڈررہے ہیں کہ مسجدیں محفوظ نہیں تو ہم کہاں جائیں حالانکہ مسجد وہ جگہ ہے جہاں نمازی اپنے آپکو محفوظ تصور کرتے ہیں۔
واضح رہے کراچی پولیس چیف کے مطابق کراچی میں ڈکیت اندرون سندھ اور دیگر علاقوں سے آئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/majsdih11i1.jpg