
کراچی میں پاکستان نژاد کینیڈین شہری ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی و قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،پاکستانی نژاد کنیڈین شہری 4 مستحق بچوں کی عید کی خریداری کیلئے بازار جانے کیلئے گھر سے نکلا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1673659872989069312
راستے میں پیسوں کی ضرورت محسوس ہونے پر مقتول نے منی چینجر سے ڈالر تبدیل کروائے ، وہیں سے ڈکیتوں نے مقتول کا پیچھا شروع کیا اور نارتھ ناظم آباد میں ایک مقام پر گھیر کر ڈکیتی شروع کردی۔
مقتول نے مزاحمت شروع کی تو ڈاکوؤں نے کینیڈین شہری کو قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4karachiiqatatatal.jpg