کراچی، جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا، وارداتوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ

murad-ali-shah-karachi-str.jpg


وزیر اعلیٰ سندھ کو کراچی پولیس چیف کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 149 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں 62 موبائل فونز و نقدی چھینی گئی ، 4 گاڑیوں سمیت 61 موٹر سائیکلوں کو بھی چوری کر لیا گیا۔

اسٹریٹ کرائمز کی سب سے زیادہ 46 وارداتیں ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں ، وسطی میں 41 ، کورنگی میں 21 اور غربی 15 وارداتیں ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی طرف سے دن بھر کے جرائم پر مبنی رپورٹ کے مطابق149 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ضلع شرقی میں 46 ، وسطی 41 ، کورنگی 21 ، غربی 15 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر اور سٹی میں 8 ، 8 اس کے علاوہ جنوبی اور کیماری میں 5 ، 5 اسٹریٹ کرائمز کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسٹریٹ کرمنلز نے سرجانی تھانے کی حدود میں ایک سلیمان نمی شہری کو مزاحمت کرنے پر قتل بھی کیا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پیٹی بھائیوں کو اقتدار میں دیکھ کر جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔​