کافی جگر کے کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
کافی جگر کے کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ

برطانوی محققین کے مطابق روزانہ کافی کا ایک کپ انسان کوکینسرجیسے موذی مرض سےمحفوظ رکھتا ہے

لاہور (دنیا نیوز ) انگریزی کے مقولہ کے مفہوم کے مطابق روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے ۔ اب شاید اسی طرح کا ایک اور مقولہ تخلیق کرنا پڑے کہ کافی کا ایک کپ کینسر سے دو رکھتا ہے ۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے میں کہی جاسکتی ہے ۔ برطانوی محققین نے پتا چلایا ہے کہ آپ جتنی کافی پیتے ہیں اتنے ہی جگر کے کینسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔


391085_43054900.jpg


یونیورسٹی آف ساؤتھامپٹن اور یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے محققین کا کہنا ہے کہ کافی کے زیادہ استعمال سے ’ہیپاٹوسیلولر‘ کینسر کا امکان کم ہوسکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام قسم ہے ۔ اس مقصد کے لیے ساڑھے 22 لاکھ افراد پر کی جانے والی 26 تحقیقات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس سے وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ جو لوگ روزانہ ایک کپ کافی پیتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ 20 فیصد کم ہوجاتا ہے اور جو دو کپ پیتے ہیں ان میں 35 فیصد کمی ہوتی ہے۔ تین کپ روزانہ کافی پینے والوں میں یہ کمی 50 فیصد ہے ۔


اس تجزیے سے معلوم ہوا کہ کیفین سے پاک کافی بھی خطرے کو کم کرتی ہے۔کافی کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں دل کا دورہ پڑنے سے بچاؤ بھی شامل ہے ۔

اب یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ یہ جگر کے کینسر سے بچاؤ کا بھی ذریعہ ہے۔ تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد ممکنہ طور پر ڈاکٹر جگر سے کینسر سے بچنے کے لیے کافی پینے کا مشورہ دیں گے ۔ کافی زیادہ مہنگی نہیں اور اسے پینا باعث تسکین بھی ہے ۔ نیز اسے روزمرہ کی زندگی میں آسانی سے شامل کیا جاسکتا ہے ۔



Source
 
Last edited by a moderator:

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
کافی کا روزانہ استعمال جگر کے کینسر کے خاتمے میں مفید

831540-coffee-1496171699-682-640x480.jpg

کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہوتے ہیں جو کئی اقسام کے کینسر کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

لندن: اگر آپ کافی پینے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ 5 کپ کافی پینے کی عادت مہلک ترین سرطان کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
جگر کے کینسر کی سب سے عام قسم ہیپاٹو سیلولر کینسر(ایچ سی سی ) ہے اور کافی میں موجود کئی اہم اجزا جسم کی اہم ترین مشین (جگر) کو اس خطرے سے بچا سکتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر کوئی روزانہ 5 کپ کافی پیتا ہے تو اس سے سرطان کا آدھا خطرہ ٹل جاتا ہے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ باقاعدگی سے کافی کا استعمال کیا جائے۔
برٹش میڈیکل جرنل میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن کے ڈاکٹر اولیور کینیڈی اور ان کی تحقیقی ٹیم کے ساتھیوں کی شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کیفین سے پاک یعنی ڈی کیفینیٹڈ کافی کا استعمال بھی جاری رکھا جائے تو اس سے بھی جگر کو فائدہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے پہلے شائع شدہ ایسی 26 مختلف تحقیقات کا بغور جائزہ لیا جن میں 22 لاکھ 50 ہزار افراد شامل تھے۔ ماہرین نے اس وسیع جائزے میں لوگوں کے کافی پینے کا رحجان اور ایچ سی سی کی شرح معلوم کرنے کی کوشش کی۔ تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ 2 کپ کافی پینے کو معمول بنایا ان میں جگر کے سرطان کا خطرہ 20 فیصد کم دیکھا گیا اور جن افراد نے روزانہ کافی کے 5 کپ نوش کئے ان میں یہ شرح 50 فیصد نوٹ کی گئی، مطالعے سے ثابت ہوا کہ روزانہ کافی کا کافی استعمال جگر کے سرطان کے خطرے کو نصف کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا سے پاکستان تک جگر کا سرطان ہر سال ہزاروں لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنا رہا ہے اور اس ضمن میں حفاظتی اقدامات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ شراب نوشی، سگریٹ نوشی، ہیپاٹائٹس بی اور سی اور جگر کی سوزش جگر کے کینسر کی وجہ بن کر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق کافی میں سوزش دور کرنے، سرطان بھگانے اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہوتے ہیں جو کئی اقسام کے کینسر کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دیگر ناقدین کا خیال ہے کہ یہ ایک غیر معمولی انکشاف ہے کیونکہ سرطان کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بہت ذیادہ ہے۔

Source
 

Back
Top