چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط ارسال

khati1hi11h31.jpg


پاکستان بار کونسل کے ممبران نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ارسال کردیا ہے۔

خط پاکستان بارکونسل کے ممبرشفقت محمود چوہان سمیت چھ ممبران کی جانب سےچیف جسٹس کوبھجوایاگیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ممبران کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے معاملے پر سینئر ترین جج کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کیلئے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی میں سنیارٹی کو مد نظر رکھا جائے ۔
https://twitter.com/x/status/1804494491405127823
مراسلے میں الجہاد ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کیس میں ججز سنیارٹی کا اصول طے شدہ ہےاگر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے کیلئے اہل نا سمجھا گیا تو بطور جج ان کے منصب پر سوال اٹھے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سینئر ترین جج کیلئےسینارٹی کے اصول سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت چیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی سے انحراف کی کوشش میں ہے۔متن الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کااصول طے شدہ ہے

خط کے متن کے مطابق امید ہے ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی کومدنظر رکھا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کےجج کی ترقی کےلئے آپ نے سنیارٹی کےاصول کےخلاف ووٹ دیا۔تجاویز سنائی دے رہی ہیں کہ سنیارٹی کےاصول کو نظرانداز کیاجاسکتاہے۔

 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
ملک کے بد ترین جج قاضی فائض عیسی مسلم لیگ نواز سے مشورے کے بعد جواب دیں گے
 

Jaguar707

MPA (400+ posts)
I have full confidence that CJP Qazi Faez Isa will adopt the standard practice used in courts before him 😁
 

Back
Top