چترال کی عدالت میں گرفتار ملزمان" گدھوں" کو پیش کرنے کا حکم

donkeys111.jpg


چترال کی عدالت میں لکڑیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار "گدھوں" کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیدیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چترال کی مقامی عدالت میں اس وقت ماحول دلچسپ صورتحال اختیارکرگیا جب عدالت میں ایک کیس کے دوران تین "گدھوں" کو بطور ملزمان پیش کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ملزمان گدھوں کو اسسٹنٹ کمشنر دروش کی جانب سے گزشتہ روز لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران دروش گول کے علاقے سے گرفتارکیا گیا تھا، ان گدھوں کو ایک روز قبل حراست میں لے کر بذریعہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ محمود آرا مشین کے مالک کی سپرداری پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

تاہم اگلے روز جب اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم کی جانب سے دوبارہ کارروائی کی گئی تو یہی تین گدھے دوبارہ لکڑی اسمگلنگ کرواتے پائے گئے، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ ماہر اور سدھائے ہوئے ہوشیار گدھے تھے جنہیں ایسی خاص تربیت دی گئی تھی کہ اپنے اوپر لکڑی لادنے کےبعد بغیر مالک یا کسی اور شخص کے لکڑی کو مطلوبہ منزل تک پہنچادیتے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ان گدھوں کو حراست میں لے کر انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا اور ماہر گدھوں کو اپنے مالک کی وفاداری کی پاداش میں دروش فارسٹ مجسٹریٹ کے ہتھے چڑھنا پڑگیا۔
 

Back
Top