
کراچی کے حلقے این اے 237 ملیر سے پاکستان پیپلزپارٹی کےکامیاب امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف کو دوبارہ الیکشن لڑنےکا چیلنج دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران کراچی کے حلقہ این اے 237 سےپیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تقریبا 10 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد عمران خان نے اس حلقہ میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ری پولنگ کا مطالبہ کردیا تھا۔
عمران خان کے اس مطالبےکو الیکشن کمیشن کی جانب سے تو مسترد کردیا گیا تاہم فتح یاب امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے چیلنج دیا اور کہا کہ عمران خان کو دوبارہ الیکشن کا شوق ہے تو میں انہیں دوبارہ شکست دینے کیلئے تیار ہوں، کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دےکر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے عمران خان کو دن میں تارے دکھادیئےہیں اور یہ تو ابھی آغاز ہے، دھاندلی کا شور مچانے والے عمران خان اپنی شکست کاد اغ مٹانہیں سکتے، عمران خان میں اگر ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کرکے دیکھ لیں،گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کو شکست دی ہے دوبارہ بھی دےسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخاب کے دوران عبدالحکیم بلوچ نے 33ہزار280 ووٹ لے کر عمران خان کو شکست دی جنہوں نے صرف 22ہزار493 ووٹ ہی لے سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-hakeem11.jpg