پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کو صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور

zaradri-pakistan-one.jpg


پیپلزپارٹی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آئندہ صدر پاکستان نامزد کرنے کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی ہے جس کے بعد پارٹی نے اس معاملے پر غور شروع کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ تجویز سامنے رکھتےہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ایک دفعہ پھر صدر پاکستان بنیں، ہمیں آصف علی زرداری کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے معاملہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں لے جانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی عام انتخابات میں حوصلہ افزاء نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس صورت میں آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر پاکستان نامزد کیا جائے گا۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پیپلز پارٹی الیکشن میں ایک سیٹ نہیں جیت سکے گی ان شاء اللہ۔
اور صدارت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔