پیر محل، پولیس نے شہری کو بلیک میل کرکے 45 لاکھ بٹور لیے

2punjababblackmaillsksj.png

پیر محل میں شہری کو ایک لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کرتے ہوئے پولیس افسران نے شہری سے 45 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے پیر محل میں پیش آیا جہاں عثمان منیر کی مدعیت میں2 ایس ایچ اوز اور ایک لڑکی سمیت 14 افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پولیس افسران سمیت 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 3 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں،مقدمے میں سابق ایس ایچ او ابتسام الحق، ایس ایچ او تھانہ اروتی رضوان وغیرہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1777633938757829050
مقدمہ درج کروانے والے مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے بلیک میل کرکے 45 لاکھ 20 ہزار روپے کا بھتہ وصول کیا،ملزمان نے بلیک میلنگ کیلئے ایک لڑکی کا استعمال کیا اور ہنی ٹریپ کیا، گاڑی اور بیوی کا زیور بیچ کر بلیک میلرز کےگروپ کو 45 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم دی، کچھ نام نہاد صحافیوں وسابق پولیس افسران اور لڑکیوں پر مشتمل یہ گروپ شہریوں کو ہنی ٹریپ کرتا تھا

پولیس کے مطابق ملزمان میں شامل لڑکیاں شہری کو خود فون کرکے انہیں اپنے جال میں پھنسا کر کسی سنسان مقام پر بلاتی تھیں اور بعد ازاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کیا جاتا اور بھاری رقم وصول کی جاتی تھی۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Bhai ooper say order aaya hai ke salary ke liye paisa nahi hai to apni madad aap ke tehad apni salary khud hi poori karain