Bangash
Chief Minister (5k+ posts)
موڈ کی طرف سے وارنیگ کے بعد آج تک میری کوشش ھوتی ھے کہ میں گالم گلوچ سے پرہیز کروں۔
اگر اسکو بھی موقع دیا جائے تو یقیناّ وہ اتنے لوگوں کا پیار دیکھ کر مستقبل میں احتیاط کریگا۔
اچھا لکھنے والوں کے مقابلے میں اسکا مزاج زیادہ تیز اور سخت ھے ، جوکہ سب جانتے ھیں مگر اس بات سے کم ہی لوگ اختیلاف کریں گے کہ ظالم لکھتا بڑا غضب کا ھے۔
میری تو گزارش ھے عادیل سے کہ اسکو ایک فائینل شوکاز نوٹس دے کر اسکی رہائی کے پروانے پر اپنی چڑیا بیٹھا کر فورم کے دوست جیسے بھائیوں کی ناراضگی کو دور کیا جائے۔ تاکہ فورم پر کچھ گرما گرمی ، کچھ چہچاہٹ . کچھ شوخیاں نظر آئے۔
آپکی بات سے انکار نہیں پہلے دن سے یہی کہتا آرہا ہوں کہ نہ تو اس کی پابندی کی درخواست کی ہے اور نہ ہی مخالفت لیکن قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا لازمی ہے- اگر کوئی گالیاں دیتا ہے بار بار دیتا ہے تو مکمل پابندی ضرور لگنی چاہئے- وارننگ ایک یا دو یا تین دفع ہوسکتا ہے لیکن ساری زندگی گالیاں برداشت کرنا بھی ناممکن ہے
کوئی بھی طریقه کار ہو ٹھیک ہے لیکن سب کے لئے ایک جیسا ہونا لازمی ہے - کسی کی بہتر اردو یا انگریزی کی وجہ سے جرم معاف نہیں ہوسکتا یہ دنیا کے کسی بھی قانون میں نہیں