
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے بجٹ پر نظر ثانی شرو ع کردی، اس دوران حکومت نے پنشن رولز میں تبدیلی بھی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئےمالی سال کے بجٹ میں کچھ تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں، تاکہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کیلئے آخری کوششیں کی جائیں۔
پنشن اصلاحات میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سالانہ پنشن اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، حکومت ایک سے زائد پنشن کی ادائیگی بند کررہی ہے، ایسے لوگ بھی ہیں جو تین، تین اداروں سے پنشن لے رہے ہیں، یہ ایک غیر منصفانہ عمل ہے، پنشنر ، شریک حیات کے انتقال کے بعد 10 سال تک فیملی کو پنشن ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں پنشن فنڈ قائم کیا گیا ہے ، جس کے اصول و ضوابط پر بھی کام کررہے ہیں،ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ایک ادارے سے ریٹائر ہوکر دوسرے اداروں میں نوکری لے لیتے ہیں،پنشن کے حقدار سرکاری افسر کے کسی دوسر ی ملازمت کرنے کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں متعارف کروائی گئی تبدیلیوں پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کرنے، ایک سے زائد پنشن کی ادائیگی بند کرنے، غیر متوقع منافع پر 50 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے، درآمدات پر تمام پابندیاں ختم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7pensinruellschange.jpg
Last edited by a moderator: