پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے، حامد میر

12hamidmirelelctio.jpg

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الگ سے نہیں ہو سکتے، سارے انتخابات ایک ہی وقت میں ہوں گے: سینئر صحافی

نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام بریکنک ویو ود مالک میں انتخابات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ میری خواہش تو یہی ہے کہ انتخابات آئین پاکستان کے مطابق ہونے چاہئیں لیکن میری خبر یہی ہے کہ انتخابات نہیں ہو رہے۔ ابھی تک تو انتخابات نہیں ہوئے نہ ہی 14 مئی کو ہوں گے، ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد ہو جائیں، اللہ کرے اکتوبر میں انتخابات ہو جائیں۔

https://twitter.com/x/status/165053515040780697
حامد میر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الگ سے نہیں ہو سکتے، سارے انتخابات ایک ہی وقت میں ہوں گے۔ سارے معاملات کہیں اور طے ہوتے ہیں لیکن میڈیا فیصلہ ساز بننے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ میں بہت عرصہ پہلے ہی سمجھ گیا تھا جب بار بار مجھ پر پابندی لگائی گئی اور آخری بار تو بغیر کسی عدالتی اور پیمرا کے حکم کے 9 مہینے تک پابندی عائد رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب مارچ میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلہ آیا تھا تو میں نے تبھی بتا دیا تھا کہ انتخابات نہیں ہوں گے، تب بھی مجھ پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تھی۔ میرے خیال میں تو 14 مئی کو انتخابات نہیں ہو رہے اس کے بعد اکتوبر میں شاید ہو جائیں۔

پروگرام میں اس سوال پر "کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف کو نااہل کر دیا گیا تو کیا بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن سکتے ہیں، اس صورت میں کہ انہیں پتا ہو کہ اکتوبر میں بھی انتخابات نہیں ہونے" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا کہ مشکل ہےاور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک وزیراعظم کو گھر بھیج کر سپریم کورٹ گھر تھوڑی بیٹھ جائے گی، وہ اگلے وزیراعظم سے کہے گی کہ انتخابات کرواؤ۔

https://twitter.com/x/status/1650543508862930944
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
باپ کی خواہش ہے بیٹا وزیر اعظم بننے. اسٹبلشمنٹ باپ کی خواہش پوری کرتی ہے یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کے باپ اسٹبلشمنٹ کے بوٹ کتنے اچھے پالش کرتا ہے
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
باپ کی خواہش ہے بیٹا وزیر اعظم بننے. اسٹبلشمنٹ باپ کی خواہش پوری کرتی ہے یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کے باپ اسٹبلشمنٹ کے بوٹ کتنے اچھے پالش کرتا ہے
پلان کے مطابق چوباز کو ہٹا کر توہین عدالت سے بچا لیا جائے گا اور الیکشن کے پیسے نہیں دینے پڑیں گے .اور بلو رانی کے آنے تک مزید ٹائم ضائع کیا جائے گا نئے وزیراعظم کے آنے سے کابینہ کی بھی تشکیل نو ہوگی اس لیے کابینہ پر بھی توہین عدالت نہیں لگے گی
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
پلان کے مطابق چوباز کو ہٹا کر توہین عدالت سے بچا لیا جائے گا اور الیکشن کے پیسے نہیں دینے پڑیں گے .اور بلو رانی کے آنے تک مزید ٹائم ضائع کیا جائے گا نئے وزیراعظم کے آنے سے کابینہ کی بھی تشکیل نو ہوگی اس لیے کابینہ پر بھی توہین عدالت نہیں لگے گی

اعلیٰ، اعلیٰ، دھانسو تبصرہ
کولر آپ کا ہوا
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
Dr sb wo bijli wala cooler, jis main uper neche 2 khany b hoty hain aur barf b jam jaati ha? muej double door wala cooler chahye

Bijli toh 18 ghentay bund rehti hai, main aapko kisi naee museebat main nahi daalna chahata isleeaye yeh wala behtreen hai.
 

Back
Top