
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے لاہور میں جاری ترقیاتی کام روک دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جاری 36 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایات دیدی ہیں، مریم نواز شریف نے یہ احکامات لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس میں کیا،اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری محکموں کے افسران سے استفسار کیا کہ اتنی رقم خرچ کرنے سے لاہور شہر کے مسائل مستقل طو پر حل ہوجائیں گے؟
اجلاس میں مریم نواز شریف نے لاہور شہر میں 36 ارب روپے کے ترقیاتی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ٹینڈر جاری کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی دیدیں۔
مریم نواز نے اجلاس کے دوران بلدیہ عظمیٰ لاہور کیلئے22 واسا کیلئے 12ارب کی منظوری دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11matyamananwaahalsy.png