
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو پرانے پاکستان کی واپسی پر ناخوش دکھائی دیں، ان کا کہنا ہے کہ پرانا پاکستان نئے پاکستان سے بہتر نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا تھا "ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان"۔
بھٹو خاندان ہی کی فرد فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ میں ہمیشہ سے عمران خان کی سیاست کی ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا ہے کہ عمران خان اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے ملکی اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1512917914416041988
فاطمہ بھٹو نے یہ بھی لکھا کہ وہ یہ بات ان کے دور اقتدار یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہیں کہ "پرانا" پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پُرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fatim11.jpg