
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کی متعدد طبی سہولیات کو سرکاری ہسپتالوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحت کارڈ پروگرام کے تحت انشورنس کمپنی کی جانب سے پینل سرکاری و نجی ہسپتالوں جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پر انجیوگرافی، اپینڈیکس کا علاج اور سی سیکشن صرف سرکاری ہسپتالوں میں ہوگا۔
اس کے علاوہ صحت کارڈ پر آنکھ، ناک، ٹانسل اور پتھری کا علاج بھی سرکاری ہسپتالوں تک محدود کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ کے تحت فہرست میں موجود دیگر طبی سہولیات سرکاری و نجی ہسپتالوں میں یکساں طور پر دستیاب ہوں گی۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کی نو منتخب حکومت نے یکم رمضان سے صوبے میں صحت کارڈ کے تحت عوام کیلئے مفت علاج کی سہولت کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ فیصلہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔
اس اجلاس میں اعلیٰ حکومتی حکام سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی 100 فیصد آباد ی کو صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پانچ ارب روپے جاری کرنے کی ہدایات بھی کیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14sehatcrttsal.png