Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
نواز شریف کی لوٹ مار چھپانے کے لیے آپ جو مرضی بیانیہ ِبلڈ اَپ کرنے کی کوشش کر لیں، پاکستان کی غیور مسلّح افواج پر آپ جتنی مرضی تہمتیں لگا دیکھیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ پچھلے ستّر سال سے اِس ملک کو اِسکی مسلّح افواج نے ہی اپنے خون سے سینچا ہے، اِسی فوج نے ہی روزِ اوّل سے اِس ملک کو اِن لالچی اور جاہل سیاسی گماشتوں کی ریشہ دوانیوں اور ملکی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار سے بچایا ہے
پچھلے وزراۓ اعظم صاحبان کے جو بھی کرتوت رہے ہوں جنکی بنا پر وہ اپنے عہدوں سے فارغ کیے گۓ ہونگے لیکن یہ واضح رہنا چاہیے کہ نواز شریف کو
ڈیو پراسیس کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت نے سولہ مہینے کی تفتیش کے بعد ملک کے وسائل کی لوٹ مار کا سنگین مجرم قرار دے کر چلتا کیا ہے اس میں مسلح افواج کہاں سے آ گئیں؟
اپنا بیانیہ ِبلڈ اَپ کرنے کے لئیے بھی تھوڑی عقل اور ملک سے تھوڑی وفاداری کی ضرورت ہوتی ہے
افسوس ایک کنوکٹڈ مجرم کی وکالت میں آپ کو نہ ملک سے وفاداری یاد رہی اور نہ ہی اپنے دینی فرائض، کہ مجرم کی وکالت کرنے والا بھی اُتنا ہی بڑا مجرم ہوتا ہے جتنا جرم کرنے والا
اگر آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ بھی کبوُتر کی طرح آنکھیں بند رکھیں گے تو پھر آپ کے متعلق سہل راۓ کیسے قائم کی جائے؟
ذرا سوچئیے