
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے تباہ کاریوں کے بعد ہم تلافی نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف مانگ رہے ہیں، قرضوں کی ری شیڈولنگ کا نہیں کہہ رہے بلکہ اضافی فنڈز مانگ رہے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں ا پنے فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو کا لنک شیئر کیا، انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالےسے کھل کر بات کی۔
https://twitter.com/x/status/1581589725831639040
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں نے پاکستان میں سیلاب کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ قرار دیا ہے، اس وقت پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں ، آج اگرہم اس کا شکار ہیں تو کل کوئی دوسرا ملک بھی ہوسکتا ہے،تاہم ہم ایسا نہیں چاہتے ۔
https://twitter.com/x/status/1582720387078840320
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم دنیا سے صرف موسمیاتی انصاف مانگ رہے ہیں، تلافی یا معاوضہ کا لفظ بالکل بھی استعمال نہیں کررہے، ہم کسی بھی قسم کی رعایت بشمول ری شیڈولنگ یا موریٹوریم کیلئے نہیں کہہ رہے، نا ہی پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی کوشش نہیں کررہا تھا، تاہم ہمیں سیلاب زدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نو جیسے منصوبوں کیلئے خطیر رقم کی ضرورت ہے اور اسی لیے ہم اضافی فنڈز مانگ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1582691008399409152
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم واضح طور پر فکر مند ہیں، جوہمارے مطالبات ہیں اور جو کچھ ہمیں موصول ہورہا ہے اس میں واضح طور پر فرق ہے جو روز بروز بڑھتا جارہا ہے،یہ عدم اطمینان گہرےسیاسی عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے، اگر ہم اپنے بنیادی اہداف اور تقاضوں کو پورا نہیں کرپاتے تو اس سے گھمبیرصورتحال پیدا ہوسکتی ہے، میں یہ کسی خطرے کے پیش نظر نہیں کہہ رہا تاہم اس کا حقیقی امکان موجود ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbazi1hh1.jpg