
پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ سروس میں خرابی کے باعث مسافروں کو آن لائن ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آن لائن ایڈوانس بکنگ کا سسٹم آج سہہ پہر تین بجے سے لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بند ہے، بکنگ سسٹم بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں مسافروں کو بکنگ کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریلوے بکنگ کےسسٹم این ٹی ایس کے مین سرور میں خرابی کی وجہ سے لنک ڈاؤن ہوا جس کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنگ رک گئی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کےمطابق تکنیکی عملہ خرابی دور کرنے کیلئے کوششیں شروع کرچکا ہے، کچھ دیر میں ہی سسٹم بحال کردیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pakistanrialwaysysysysy.jpg