پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کے کتنے شہری قید ہیں؟

14pakistannidaidididi.jpg

بھارت کی جیلوں میں قید 417 پاکستانی شہریوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی : حکام

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدے کے تحت اپنی اپنی جیلوں میں پڑوسی ملک کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکام کی طرف سے اس وقت بھارت کی جیلوں میں قید 417 پاکستانی شہریوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی ہے جن میں 343 عام شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ جن پاکستانیوں کی سزا پوری اور شہریت کی تصدیق ہو چکی ہے انہیں فوری رہا کر کے پاکستان واپس بھیجا جائے۔حکومت پاکستان کی طرف سے بھی پاکستان میں قید 308 بھارتی شہریوں کی ایک فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی ہے جن میں 42 عام شہری اور 266 ماہی گیر شامل ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں قید بھارتی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں اور مطالبہ کیا گیا ان 62 بھارتی قیدیوں کی شہریت کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کیا جائے جو بھارت واپسی کے منتظر ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق 2014ء سے اب تک پاکستان میں قید 63 عام بھارتی شہری اور 2559 ماہی گیر بھارت واپس پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی جیلوں میں 254 بھارتی ماہی گیر اور 4 عام شہری اپنی سزائیں مکمل کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ہر سال پاکستان اور بھارت یکم جنوری اور جولائی میں ایک دوسرے کے ملک میں قید اپنے شہریوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں جو 21 مئی 2008ء کو کیے گئے پاک، بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔
 

Storm

MPA (400+ posts)
yea batao nawaz shahbaz salman hamza maryam zardari bilawal fazal yr rahman ko kub jail main daal rahay ho ?
 

immu321

MPA (400+ posts)
jub ho jae ga jub bolna na bhai abhe sy q shoor machana abhe to bus Nawaz or Zardari or Shahbaz sharif or Altaf Hussain ko phansi pr lagao
bhayya prove bhi ho jaye ga 1 din army apney pas rakhey na phir dekhna
inshallah altaf zardari aur nawaz k bhi lorey lagein gey. jo pakistan k against hey sab k lorey lagein gey
 

Back
Top