اگست کے مہینے میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق اگست کے ایک مہینے میں پاکستان میں چائے کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 7اعشاریہ 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 38ہزار 847 ٹن چائے درآمد کی گئی ہے، ان دو ماہ میں چائے کا درآمدی بل 9کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔
دستاویزات کے مطابق ایک ماہ میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال اگست کے مہینے میں چائے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔
سرکاری دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں چائے کی درآمد میں 45اعشاریہ 24 فیصد اضافہ ہوا ہے
جولائی کے مہینے میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4کروڑ روپے تھا اور اس ایک مہینے میں 15 ہزار 764 ٹن چائے درآمد کی گئی۔