ویڈیو:لاہور چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز کا مرنیوالے بچے کے ورثاء پر تشدد

lhci1h1h11.jpg

لاہور میں مسیحا یا جلاد, ڈاکٹرز اور عملے کا بچے کی موت کے بعد ورثا پر تشدد

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں مسیحا جلاد بن گئے,مرنے والے بچے کے والدین پر تشدد کیا اور گرفتار بھی کروادیا

گزشتہ روز 9 سالہ ابوبکر کی موت کے بعد ہونے والی لڑائی کے بعد ڈاکٹرز اور عملے نے ورثاء پر بہیمانہ تشدد کیا,جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی,آج نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی کی شروعات ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1793139632776839308
بچے کے اہلخانہ نے عملے سے علاج معالجے پر شکایت کی ، جب کہ ڈاکٹرز اور عملے نے 1 بجکر 39 منٹ پر لواحقین کو بحث کے دوران تھپڑمارا۔ لڑائی کے دوران ورثاء پر مکوں اور لاتوں سے تشدد کیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈاکٹرز نے بچے کے اہلخانہ میں سے دو افراد کو گرفتار کروا دیا تھا، جب کہ گزشتہ روز ہی واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا, صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے,
https://twitter.com/x/status/1793197260626424042
اسپتال میں ورثا اور عملے کی لڑائی کے دوران دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے بچے کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ڈاکٹر آج کل سارے ہی ڈکیت ہیں ، لواحقین کو چاہئے (جن کا بچہ مر گیا ہے ) اس بے غیرت کو لازمی پھینٹا لگوائیں ، رہنا تو ادھر ہی ہے اس نے