
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے اسلام اباد میں دورہ وزارت داخلہ کے موقع پر سامنے آئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی درخواست کی اور آزاد جموں و کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے پر وفاق کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت و عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/26fcinmishshhajakjs.png