وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی

26fcinmishshhajakjs.png

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے اسلام اباد میں دورہ وزارت داخلہ کے موقع پر سامنے آئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی درخواست کی اور آزاد جموں و کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے پر وفاق کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت و عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Yeh Gandu — khusra Pakistan ka Interior Minister hai —- How can he issue orders for Azad Kashmir ?​

 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
ایف سی نہ لگائیں کشمیر میں۔ پہلے کرم ملیشیا وھاں تعینات تھی۔گاۓ بکری وغیرہ بھی رغڑ جاتے تھے اور بچے عورتیں بھی۔مجاھدوں کو ظعنہ ملتا تھا کے تمھارے سے اچھے پٹھان تھے۔۔گھاس بھی کاٹ کر دیتے تھے۔
 

Back
Top