
تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے نور عالم خان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ ہر انسان کی عزت کریں۔
انہوں نے یہ بیان جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں انہیں چاہیے کہ وہ ہر انسان کی عزت کریں اور لوگوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
آرٹیکل 63 اے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل کسی رکن پراس وقت لگتا ہے جب وہ اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالتا ہے میں تو ابھی تک پاکستان تحریک انصاف کاحصہ ہوں اور اسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہوں۔
واضح رہے کہ نورعالم خان نے چند روز قبل بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کے خاندان کےکسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کے ساتھ ملنے اور حکومت مخالف ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کرنے والے اپنی 14 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں ، تاہم وزیراعظم عمران خان نے آج ان ارکان کو واپسی کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ تمام ارکان کو معاف کردیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10nooralamkutatreat.jpg