انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے فائنل کھیلنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا ہے، آئی سی سی کی جانب سےبھارت کی پوری ٹیم پر مکمل میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پر میچ فیس کا 80 فیصد حصے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کے بعد بھارتی ٹیم کےکسی بھی کھلاڑی کو فائنل کھیلنے پر میچ فیس نہیں ملے گی جبکہ آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو میچ فیس کا صرف 20 فیصد حصہ ہی مل سکے گا۔
آئی سی سی کےمطابق بھارت نے گزشتہ روز کھیلےگئے فائنل میں مقررہ وقت میں 5 جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے 4 اوورز کم کروائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر اوول میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، بھارت کو اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں لگاتار یہ دوسری بار شکست ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6wtxccfssnne.jpg