Atif
Chief Minister (5k+ posts)
جنابِ عدیل محترم
آپ نے پہل کرکے کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں چھوڑا سوائے ایک تشکر کے اظہار کے۔ سو صد سپاس گذار ہوں کہ آپ نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور یہ بھی جانتا ہوں کہ صرف اور صرف اپنے فورم کے بہترین لکھنے والوں کی بارہا درخواستوں پر کیا، ان کا مان بڑھاتے ہوئے کیا۔ کوئی ایسے دباو کا نتیجہ قرار دے، لفافے کا یا کسی بھی اور تکنیک کا لیکن یہ حقیقت ماننے پر مجبور ہوں کہ آپ نے اپنے فورم کے چیدہ چیدہ عالی دماغ ممبران کی خوشی کا خیال رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
جہاں اتنا مشکور ہوں وہاں یہ تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ جس تھریڈ پر بین ہوا وہاں خود پر قابو نہ رکھ سکا تھا اور نوبت ان گھٹیا الفاظ تک جاپہنچی جو مجھے خود بھی پسند نہیں، یقینا" ماں بہن کو بیچ میں لانے پر میں قصوروار ہوں اور بین کی سزا کا مستحق بھی۔
اختلاف بس یہ تھا کہ چند دن کے بین کی توقع تھی لیکن تاحیات پابندی پر عام سی ذہنیت اور انا کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ سے رابطہ نہ کیا۔ بہرحال اس شر میں سے خیر یہ برامد ہوئی کہ دوستوں کا اتنا پیار دیکھ کر ذمہ داری اور بڑھ گئی کہ مستقبل میں زبان کو قابو رکھنا پڑے گا جس کی میں پوری کوشش کروں گا۔ ورنہ میں نہ رہا تو یہ سب دوست کسی اور کو چاہنے لگیں گے جو مجھے منظور نہیں، دوسرا ڈر یہ بھی ہے کہ میں چلا گیا تو ادھر میری غیبتیں بہت ہونگی۔
باقی ایک گذارش تھی کہ ماں بہن کی گالی مجھے بھی بری لگتی ہے اور سن کر اوئی اللہ کہنے والا وصف کوشش کے باوجود خود میں نہ پیدا کرسکا، اسلئے اس جانب بھی توجہ فرمائیے اور ہائیپر سینسیٹیو ماڈز کو میری پوسٹس سے دور رکھنے کا اہتمام کیجئے۔
گذارش:- جناب عدیل صاحب! میرے عزیز دوست جیک سپیرو اور اے کے 47 سے بھی بین ہٹا دیا جائے تو نواز شریف کے ہر حج اور عمرے کا ثواب کمانے اور مجھے مزید اپنے احسانات تلے لادنے کا ایک سنہرا موقع قدرت سے پائیں گے۔