واپسی کا میٹھا گھونٹ

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
جنابِ عدیل محترم

آپ نے پہل کرکے کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں چھوڑا سوائے ایک تشکر کے اظہار کے۔ سو صد سپاس گذار ہوں کہ آپ نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور یہ بھی جانتا ہوں کہ صرف اور صرف اپنے فورم کے بہترین لکھنے والوں کی بارہا درخواستوں پر کیا، ان کا مان بڑھاتے ہوئے کیا۔ کوئی ایسے دباو کا نتیجہ قرار دے، لفافے کا یا کسی بھی اور تکنیک کا لیکن یہ حقیقت ماننے پر مجبور ہوں کہ آپ نے اپنے فورم کے چیدہ چیدہ عالی دماغ ممبران کی خوشی کا خیال رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

جہاں اتنا مشکور ہوں وہاں یہ تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ جس تھریڈ پر بین ہوا وہاں خود پر قابو نہ رکھ سکا تھا اور نوبت ان گھٹیا الفاظ تک جاپہنچی جو مجھے خود بھی پسند نہیں، یقینا" ماں بہن کو بیچ میں لانے پر میں قصوروار ہوں اور بین کی سزا کا مستحق بھی۔

اختلاف بس یہ تھا کہ چند دن کے بین کی توقع تھی لیکن تاحیات پابندی پر عام سی ذہنیت اور انا کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ سے رابطہ نہ کیا۔ بہرحال اس شر میں سے خیر یہ برامد ہوئی کہ دوستوں کا اتنا پیار دیکھ کر ذمہ داری اور بڑھ گئی کہ مستقبل میں زبان کو قابو رکھنا پڑے گا جس کی میں پوری کوشش کروں گا۔ ورنہ میں نہ رہا تو یہ سب دوست کسی اور کو چاہنے لگیں گے جو مجھے منظور نہیں، دوسرا ڈر یہ بھی ہے کہ میں چلا گیا تو ادھر میری غیبتیں بہت ہونگی۔

باقی ایک گذارش تھی کہ ماں بہن کی گالی مجھے بھی بری لگتی ہے اور سن کر اوئی اللہ کہنے والا وصف کوشش کے باوجود خود میں نہ پیدا کرسکا، اسلئے اس جانب بھی توجہ فرمائیے اور ہائیپر سینسیٹیو ماڈز کو میری پوسٹس سے دور رکھنے کا اہتمام کیجئے۔

گذارش:- جناب عدیل صاحب! میرے عزیز دوست جیک سپیرو اور اے کے 47 سے بھی بین ہٹا دیا جائے تو نواز شریف کے ہر حج اور عمرے کا ثواب کمانے اور مجھے مزید اپنے احسانات تلے لادنے کا ایک سنہرا موقع قدرت سے پائیں گے۔
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

دوستوں کے لئے
مجھے ہرگز اندازہ نہ تھا کہ اس فورم کے ممبرز مجھے سے اتنی محبت کرتے ہیں باالفاظ دیگر میں سب کے جوڑوں میں اسقدر بیٹھ چکا ہوں۔ اب اس محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ اللہ مجھے تاقیامت آپ سب کے سروں پر سلامت رکھے کیونکہ میں آپ سب کو دکھی نہیں دیکھ سکتا۔

کہتے ہیں جہاں مقام بڑا ہو وہاں ذمہ داریاں بھی بڑی ہی نصیب ہوتی ہیں سو میری بھرپور کوشش رہے گی کہ مستقبل میں اپنی کُتی زبان قابو میں رکھوں کیونکہ بعض خبیث کہتے ہیں کہ میں گالیاں دیتا ہوں حالانکہ ۔۔۔


میرے چاہنے والے دوست مجھ میں کوئی خامی نہیں دیکھنا چاہتےیہ ان کے پیار کا ثبوت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس دن میرے ان الفاظ سے میرے بہت سارے دوستوں کو تکلیف ہوئی، میں نادم ہوں اور دست بستہ معذرت کا خواستگار بھی۔


جن دوستوں نے میرے لئے اپنے اچھے جذبات کا اظہار کیا چاہے پوسٹ کرکے یا کسی حمائیتی پوسٹ کو لائک کرکے میں ان سب دوستوں کا مشکور ہوں اور رہوں گا دل تو چاہتا ہے سب کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کروں لیکن ڈر ہے خواتین آئیندہ دور دور رہا کریں گی اور سہراب چپکنے کی کوشش کرے گا
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
مخالفین کے لئے
یہاں مقابلہ نظریات کا ہرگز نہیں کیونکہ یہ فورم دلائل کا قبرستان ہے جہاں تُم جیسے دوسروں کے دلائل کو دفنا کر چپ چاپ چلے جاتے ہو، یہاں مقابلہ ہے کہ کس کے الفاظ زیادہ گہرے چرکے لگاتے ہیں۔ مخالف خاتون کو تمہاری شریعت میں ذاکرہ کے نام سے مخاطب کرنا، کسی کو متعہ کی پیداوار کہنا ، کسی کو رافضی و قادیانی پکارنا ، یہ سب اس وقت تک جائز سمجھا جاتا ہے جب تک یہ الفاظ تمہارے زہر ناک ہونٹوں سے ادا ہوں، اور جب اس معاملے میں تمہیں کوئی باپ بن کر دکھا دے تو تمہیں اس کی تحریریں غلاظت کا ڈھیر اورزبان گندی معلوم ہوتی ہیں؟؟ جب تک اپنی استطاعت کے مطابق تم سب یہ زبان استعمال کرتے تھے تو تمہیں یہ اسلام اور حق کی فتح لگتی تھی اب کوئی تمہیں تمہاری زبان میں جواب دینے والا یہاں موجود ہے تو پونچھل اٹھا اٹھا کر شکائیتیں کرتے پھرتے ہو؟؟ تم سب کی منافقت دیکھ چکا ہوں میں اپنے جانے کے بعد، حساب تو ہوتا ہی رہے گا فی الحال اپنی بچت کا سامان کرو۔

میں آگیا آں
(bigsmile)

images
 
Last edited by a moderator:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

بزم سوختہ دِلاں کے خواتین ونگ کی سیاسی جدوجہد کا بندہ دل سے معترف ہے۔
اس ضمن میں نادان، فاطمہ اور مہرو بجا طور پر جمہوری ایوارڈ کی مستحق ہیں

714412.gif
 

Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)

بزم سوختہ دِلاں کے خواتین ونگ کی سیاسی جدوجہد کا بندہ دل سے معترف ہے۔
اس ضمن میں نادان، فاطمہ اور مہرو بجا طور پر جمہوری ایوارڈ کی مستحق ہیں

714412.gif

images
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے سب کچھ لکھ کر ہمارے کچھ لکھنے کی گنجائش نہیں چھوڑی کل عدیل نے جب آپ سے بین اٹھانے کی پوسٹ کی تو انتہائی ذہانت اور اعلی ظرفی کا فیصلہ کیا حالانکہ اس سے اسلامی بزنس ڈاٹ کام کے منافع خوروں کو کافی زک پنہچی، جو قتل و غارت کی منادی کرنے والوں کو کم گناہ گار سمجھتے اور غصے میں کچھ تلخ بولنے کو بڑا گناہ گردانتے ہیں
 

_Hope786

Senator (1k+ posts)
خوش آمدید، جی آیاں نوں اور ویلکم بیک


(bigsmile)سیاست پی کے کا الیکشن ہو تو آپکے وزیر اعظم ہونے کے کتنے روشن امکانات ہیں اسکا اندازہ لگا لیا ہوگا اپنے


دعاؤں میں یاد رکھئے ہمیشہ
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)

بزم سوختہ دِلاں کے خواتین ونگ کی سیاسی جدوجہد کا بندہ دل سے معترف ہے۔
اس ضمن میں نادان، فاطمہ اور مہرو بجا طور پر جمہوری ایوارڈ کی مستحق ہیں

714412.gif

FATIMA
NADAN MEHRUSHKA



brave.jpg
 

Kunphushus

Councller (250+ posts)
عاطف ظوے ، تم تو اپنا کوئٹہ وال ھے - ابھی آ گیا ھے - تھوڑا خیال کرو - اچھا اردو مردو لکھو - شعر لکھو - نثر لکھو - لڑائی نہیں کرو
تکلیپ معاپ
پخیر راغلے
 

Back
Top