والدین نے سکول پڑھنے بھیجا استاد نے مالشیابنادیا،ویڈیووائرل

bni1i1i1.jpg


ماں باپ نے جگر گوشوں کو تعلیم لینے اسکول بھیجا، لیکن ٹیچر نے انہیں مالیشیا بنا دیا گیا

سندھ کے علاقے شہید بےنظیر آباد کے نواحی علاقے غازی پور میں پرائمری اسکول کے استاد اللہ ڈینو نے اسکول میں پڑھنے کی غرض سے آنے والے بچوں کو مالش پر لگا دیا۔


تفصیلات کے مطابق سندھ کے دورافتادہ علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے حالات خستہ تو ہیں ہی جہاں پڑھنے کیلئے کم ہی لوگ اسکول کا رخ کرتے ہیں اور جو کرتے ہیں ان سے بھی پڑھائی کے علاوہ تقریباً ہر کام لیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582598470904713216
سندھ کے ایک پرائمری اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کمسن بچوں کو موٹے تازے استاد کی خدمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اللہ ڈینو نامی یہ استاد خود تو میز پر پھیلا ہوا ہے جبکہ ننھے بچوں میں سے کوئی اس کے سر کو دبا رہا ہے تو کسی کو ٹانگوں کی مالش پر لگا رکھا ہے۔

حصول علم کیلئے آنے والے معصوم بچوں کے ساتھ اس زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کو بھی ہوش آیا اور اس استاد کو معطل کر دیا گیا۔
 

Back
Top