ن لیگ کے ساتھ اتحاد کیلئے پیپلز پارٹی نے بلاول کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی

wizh1i1h3.jpg


عام انتخابات کے بعد حکومت کس پارٹی کے ساتھ مل کر بنے گی پارٹی جوڑ توڑ جاری ہے,ن لیگ کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا,

دی نیوز کو نواز لیگ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات کو ملاقات کی اور مستقبل میں اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی۔

ہفتہ کو پارٹی ذرائع نے نواز لیگ کے رہنماؤں سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ اس حوالے سے نواز لیگ کی قیادت نے ہفتہ کو ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی تھی۔

اس اجلاس میں سینیٹر اسحٰق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کو بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے بات کا آغاز ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور مرکزی وزارتی پورٹ فولیوز دینے کے مطالبے سے کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو مزید بتایا کہ اس کے بدلے میں آصف علی زرداری نے نواز لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے حمایت دینے کی پیشکش کی۔ نواز لیگ کے صدر نے حکومت سازی کے متعدد آپشنز پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی زیر غور آیا کہ اگرچہ نواز لیگ ملک میں ’سب سے بڑی‘ سیاسی جماعت کی حیثیت سے سامنے آئی ہے لیکن یہ اب بھی اپنے تئیں حکومت نہیں بنا سکتی اور اسے دیگر پارٹیوں یا آزاد ارکان کی ضرورت ہوگی۔


وفاق میں الیکشن کے اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کی ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے شروع ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اب تک قومی اسمبلی کی 93 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو 74 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں اب تک 54 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستیں جیت چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے انتخابات میں جیت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز شہریف کو پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، جمیعت علما اسلام اور دیگر جماعتوں سے حکومت سازی کے لیے بات چیت کرنے کا ٹاسک دے رہے ہیں۔


پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بھی قومی اسمبلی میں اکثریتی نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ تاحال حکومت سازی کے لیے باقاعدہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت سے ان کا انتخابی نشان لے لیا گیا تھا اور ان کے لوگوں نے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ ان کے جیتنے والے آزاد امیدوار کسی چھوٹی سیاسی جماعت کو اسمبلیوں میں جوائن کر سکتے ہیں تاکہ انھیں مخصوص نشستیں مل سکیں اور وہ حکومتیں بھی بنا سکیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
میں یہ بات متعدد بار اس فورم پر لکھ چکا ہوں کہ بلاول اسلامی دنیا کا پہلا گے یعنی گانڈو وزیر اعظم بنے گا اور لگتا ہے کہ میری یہ بات اب سچ ہونے جارہی ہے
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Said a hundred times here that some day Bilawal and Maryam both would be prime ministers of Pakistan, no matter what one says or does, there is no other option in Pakistan, realistically speaking. Khan saab is alone himself the party and he did not allow any real leadership developed in PTI. Even if not this time, maybe next time, but some day, these two would be prime ministers, we like it or not.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Said a hundred times here that some day Bilawal and Maryam both would be prime ministers of Pakistan, no matter what one says or does, there is no other option in Pakistan, realistically speaking. Khan saab is alone himself the party and he did not allow any real leadership developed in PTI. Even if not this time, maybe next time, but some day, these two would be prime ministers, we like it or not.
You are obviously loooking forward to it. Dynastic politics should have been buried long ago but jahil slaves like you enable them to stay in power.
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
You are obviously loooking forward to it. Dynastic politics should have been buried long ago but jahil slaves like you enable them to stay in power.

I am definitely not looking forward to it, but given the system and society, I definitely know it.