نوازشریف نے کرپشن کی یا نہیں؟سیف اللہ ابڑو کا عرفان صدیقی کو چیلنج

irfan1112.jpg

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی قیادت کی کرپشن کے حوالے سے ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پر مجموعی کرپشن کے کیسز 10 ارب روپے کے بنائے گئے جبکہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا ایک کیس 60 ارب روپے کا ہے، لوٹی ہوئی رقم اسی کو نہیں دی جاتی جس نے لوٹی ہو، آپ نے اسی کو دیدی، اس کے بدلے آپ نے سینکڑوں اراضی زمین آپ نے لے لی۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ میں دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ میاں محمد نواز شریف کے اوپر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، ہم نےآئی ایم ایف کو الوداع کہہ دیا تھا، کون آئی ایم ایف کو گلے لگانے گیا ہے، اگر ان کا موقف کہ پارلیمنٹ چور ہے برقرار ہے تو پھر کیا بات ہوگی؟
https://twitter.com/x/status/1801215388425884003
عرفان صدیقی کے دعوے کے جواب میں پی ٹی آئی کےسینیٹر سیف اللہ ابڑو نے جواب دیتےہوئے چیلنج کیا اور چیئرمین سینیٹ سےدرخواست کی کہ یہاں قرآن منگوایا جائے اور سب سے حلف لیا جائے، سب سے پہلے میں حلف لیتا ہوں کہ میرا لیڈر ایماندار ہے اس کے بعد تمام سینیٹرز آئیں اور اپنی لیڈر شپ کیلئے حلف دیں۔

سیف اللہ ابڑو نے ہم چھوٹی سے ٹرانزیکشن کرتے ہیں تو ایف بی آر ہمیں نوٹس بھیج دیتا ہے کہ یہ پانچ لاکھ روپے آپ کے اکاؤنٹ میں کیسے آئے، انہوں نے بلینز کی جائیدادیں اور ایون فیلڈ کی پراپرٹیز کیسے بنالیں؟ میں سینیٹر ہوں میرا بیٹا کمانے کی پوزیشن میں نہیں ہے کل اس کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آجائیں اور میں کہوں کہ میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟یہ کونسا جادو کا چراغ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1801218342209912969