نواز شریف کے گارڈ کے خلاف خاتون پر تھوکنے پر درج سنگین جرم کا مقدمہ خارج

khatm1h111i1h.jpg


لندن میں نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے معاملے پر درج سنگین جرم کا کیس خارج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس نے نواز شریف کے گارڈ فرید نیموچی کے خلاف درج خاتون پر تھوکنے کاسنگین جرم کا کیس خارج کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرید نیموچی نے بینکر پنزانی چیمہ کے منہ پر تھوکا تھا جس کے بعد پنزانی نے اس واقعہ کو جسمانی اور ذہنی تشدد قرار دے کر پولیس میں شکایت درج کروائی، آج کیس کی سماعت کے دوران فرید نیموچی اپنے وکیل بیرسٹر معین خان کے ہمراہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے بعد نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر معین خان نے کہا کہ خوشی ہے کیس ختم ہوگیا، واقعہ کو بہت اچھالا گیا ، فرید نیموچی کو قصور وار قرار دلوانے کی تیاری پوری تھی، فیصلے سے کلائنٹ کی آزمائش ختم ہوئی، کیس پر اٹھنے والے اخراجات وصول کرنے کیلئے کیس دائر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کسی کے منہ پر تھوکنے کو انتہائی سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے، اسے کسی کی تضحیک اور عزت نفس مجروں کرنا سمجھا جاتا ہے ۔

گزشتہ برس 16 ستمبر کو نواز شریف کے دفتر سے روانہ ہوتے ہوئے پنزانی چیمہ نے ان کی گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹا کر پوچھا کہ میں نے سنا ہے آپ پاکستان کے کرپٹ ترین سیاستدان ہیں، اس سوال کے جواب میں نواز شریف کے گارڈ فرید نموچی نے غصہ میں تھوک کر گاڑی آگے بڑھادی۔

پنزانی چیمہ چونکہ اس پورے واقعہ کو ریکارڈ کررہی تھیں اس میں گارڈ کے تھوکنے کے مناظر بھی ریکارڈ ہوگئے جس کے بعد یہ معاملے سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا۔
 
Last edited:

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)

انصاف لندن میں بھی نہیں ملے گا۔ انگریز کے نوکروں کے خلاف کیس ہوا ہے آقاؤں کی مرضی ہوگی توکیس چلے گا۔
 

Back
Top