نیب نے ریکور کیے گئے821ارب میں سے صرف 6ارب سرکاری خزانے میں جمع کروائے

13NAB.jpg

قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریکور کیے جانے والے 821ارب سے زائد کی رقم میں سے صرف 6ارب 50 کروڑ روپےقومی خزانے میں جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ نیب نے821 ارب47کروڑ روپے ریکور کیے مگر اس میں سے صرف 6ارب 50 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے باقی کے 815 ارب روپے کہاں گئے اس کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات یا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کی جانب سے ایک پراپرٹی ٹائیکون سے28 ارب روپے ریکور کیے گئے تھے ہمیں اس رقم کا بھی کوئی علم نہیں ہے، ہم تو نیب سے پوچھ بھی نہیں سکتے کہ ریکور کی گئی رقوم یا فنڈز کہاں ہیں، اتنی بڑی مالیت کی رقم کا کوئی ریکارڈ ملک میں وزارت خزانہ سمیت کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔

کمیٹی کے اراکین وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انکشافات پر دنگ رہ گئے، کمیٹی نے اگلے اجلاس پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نیب کے آڈیٹر کو طلب کرلیا ہے۔

تجزیہ کار خرم حسین نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے دعویٰ کردہ رقم اور قومی خزانے میں جمع کروائی گئی رقم کے درمیان واضح فرق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ایک خصوصی اکاؤنٹ تشکیل دیا ہے جس میں صرف نیب کی جانب سے ریکور کردہ رقوم جمع کروائی جاسکتی ہیں، اس اکاؤنٹ صرف ساڑھے چھ ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

خرم حسین نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جب تحقیقات کا حکم دیا تو پتا چلا کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقوم کے آڈٹ کا کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے، نیب کتنی رقم ریکور کرتا ہے وہ رقم کہاں جاتی ہے کس اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

خرم حسین نے مطابق سینیٹ کی کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران نیب کی جانب سے کی جانے والی ریکوریز کے آڈٹ کی ہدایات کردی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بزنس ٹائیکو ن سے ریکور ی کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقم کے حوالے سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں نیب نے پلی بارگین کے تحت 76 ارب روپے کی رقم جمع کی یہ رقم تو سیدھی سیدھی وزارت خزانہ کے بنائے گئے اکاؤنٹ میں جانی چاہیے تھی ، صرف اسی رقم کا ہی آڈٹ کرلیں کہ یہ رقم کہاں گئی اور کیوں اس اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروائی گئی۔

خرم حسین نے کہا کہ اس تحقیقات کے جواب میں آپ کو یہ جواز ملیں گے کہ بہت سی ریکوریز اس قسم کی تھی جس میں رقوم اکاؤنٹس میں جمع نہیں کروائی جاسکتیں بلکہ متاثرہ لوگوں کو واپس کردی جاتی ہیں جیسے ڈبل شاہ کے کیس میں کیا گیا، مگر ایسا کرنے کیلئے بھی کوئی قانون ہونا چاہیے۔
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
تو پھر یقیناً کُتی شریف کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیے ہوں گے۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
فوری طور پر تمام نیب افسران اور چیرمین کو ای سی ایل پر ڈالا جاے یہ حرام کے نطفے سب سے زیادہ مال کھا چکے ہیں کیونکہ انہوں نے لوٹنے والوں کو بارگیننگ کرکے ملک کو کھربوں کا نقصان پنہچایا ہے
ببر شیر تو پہلے ہی کہتا تھا کہ جو حرام کا نطفہ اتنا بے غیرت ہے کہ اپنی بیٹی کی عمر کی نوجوان لڑکی سے اتنی واہیات باتیں کررہا ہے اس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس نے ساری عمر حرام مال کھایا ہے تبھی ایسی باتیں کررہا ہے اور ظاہر ہے زانی شرابی راشی تمام خوبیوں سر مرصع رہا ہوگا
اس کو فوری گرفتار کرلیا جاے تاکہ یہ بھاگنے نہ پاے
 
484473a652d96670102d41df61a22fa0.jpg

بُری بات
 
Scorpionpak

Councller (250+ posts)
فوری طور پر تمام نیب افسران اور چیرمین کو ای سی ایل پر ڈالا جاے یہ حرام کے نطفے سب سے زیادہ مال کھا چکے ہیں کیونکہ انہوں نے لوٹنے والوں کو بارگیننگ کرکے ملک کو کھربوں کا نقصان پنہچایا ہے
ببر شیر تو پہلے ہی کہتا تھا کہ جو حرام کا نطفہ اتنا بے غیرت ہے کہ اپنی بیٹی کی عمر کی نوجوان لڑکی سے اتنی واہیات باتیں کررہا ہے اس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس نے ساری عمر حرام مال کھایا ہے تبھی ایسی باتیں کررہا ہے اور ظاہر ہے زانی شرابی راشی تمام خوبیوں سر مرصع رہا ہوگا
اس کو فوری گرفتار کرلیا جاے تاکہ یہ بھاگنے نہ پاے
TUM SHAID BHOOL RAHAY HOO KAY ISKOO CHAIRMAN LAGANAY WALA GUALMANDO SAHIR HI THAA,,, ISS KI INHI THARKI HARKATOON KI WAJA SAY ISKOO CHAIRMAIN LAGAYA THAA LEKIN KOI VIDEO NAHI BANA SAKAY SHAID WARNA AJJ YEH BHI CHIAOON CHIAOON KAR RAHA HOTA....... BAQI TUK KHUD SAMGHDAR HOOO