
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہرمشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے، نواز شریف ہرمشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔
https://twitter.com/x/status/1482946238819483648
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات آئیں ، عدالت اور احتساب کے نظام میں بھی اصلاحات آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1482946236722434048
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بغیر اصلاحات کا عمل ممکن نہیں، نون لیگ اور پی پی کی کرپٹ قیادت مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کچھ نہیں چاہتی۔ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے کہ نون لیگ کے4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔ یہ ارکان خود کو قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرات رکھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1482952389946744839
حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان 4 افراد کو اپنے عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے، کیا یہ 4 افراد ساری عمر ڈرتے ہی گزار دیں گے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ffdd-maryam.jpg