نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ABID QAZI

Politcal Worker (100+ posts)
inmate-handcuff-doc-prison.jpg

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔ نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت سے حاصل کرلیا ہے اور گرفتاری کے وارنٹ بھی حاصل کرلئے ہیں۔ قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

نیب نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ذرائع سے زائد اثاثے ہونا نیب احتساب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔
احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اور بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنانے پر نواز شریف کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے فائیو کے تحت سزا سنائی تاہم نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے فور یعنی کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے کے الزام سے بری کردیا۔ اس پر نواز شریف اور ان کے حامیوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انہیں کسی کرپشن
پر اور سرکاری خزانے کی خرد برد پر سزا نہیں دی گئی۔


https://www.express.pk/story/1230973/1/
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مبارک ہو
جن ملکوں میں ہم صفائی دیکھتے ہیں اصل میں ان ملکوں کی عوام نے پہلے اس قسم کا گند صاف کیا ہوتا ہے
پھر ہر طرف سکوں ہی سکوں ہوتا ہے
ہمارے لوگ اس گند کو ہیرو بنا کر پوجنے لگ جاتے ہیں
 

THEMUSLIM

Senator (1k+ posts)
agar corruption pe nahin pakrra to phir saza kis baat ki?????
saarey jhoot inkey ghar se hi jaari hotey hain........... assets beyond means corruption nahin to kiya he????????
 

Back
Top