خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کے نوازشریف کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنےکی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ قانون کے مطابق زندہ فرد کے نام سے سرکاری ادارےکو منسلک نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سزائیں اور جرمانے بڑھانے کیلئے کمیٹی بنادی گئی، کمیٹی سزائیں اور جرمانے بڑھانے سے متعلق رپورٹ پیش کرےگی، کابینہ نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کی منظوری د ے دی۔
کامران بنگش کا کہنا تھاکہ کابینہ نے صوبے کی جامعات کے مالی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنادی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے خبردار کیا تھاکہ سوات میں نواز شریف کڈنی اسپتال قومی خزانے سے نہیں بلکہ فلاحی ادارے نے بنایا ہے، اگر حکومت نے اسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔