نماز پڑھتے ہوئے شوہر پرسایہ کرنیوالی خاتون

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
حج ایام میں نماز پڑھتے ہوئے شوہر پرسایہ کرنیوالی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

404181_52112813.jpg

حرم مکی شریف میں نماز پڑھتے ہوئے شوہر کو سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دھوم مچا دیمکہ مکرمہ میں خاتون کی تصویر کھینچنے والے فوٹو گرافر رائد اللحیانی کا کہنا ہے کہ حج ایام کے دوران جب حاجی منیٰ سے مکہ نہیں آئے تھے

اس وقت میں نے حرم مکی شریف میں یہ منظر دیکھا تھا کہ ایک خاتون جس کا شوہر نماز میں مصروف ہے ۔ وہ قیام کرتا تو اسے سایہ کرتی، وہ رکوع میں جاتا تو اپنی پوزیشن اس انداز سے بدلتی کہ سایہ اس پر رہے اور جب وہ سجدے میں جاتا تب بھی اپنا رخ بدل کر اس پر سایہ کرتی۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایسی وفاشعار بیویوں کے لیے ہی الله پاک نے دخول جنت کی خوش خبری سنائی ہے
الله دونوں کی عبادت اور حج قبول کرے اور انہیں خوش رکھے
آمین

T-i-g-e-r

Senator (1k+ posts)

ایسی وفاشعار بیویوں کے لیے ہی الله پاک نے دخول جنت کی خوش خبری سنائی ہے
الله دونوں کی عبادت اور حج قبول کرے اور انہیں خوش رکھے
آمین

ڈاکٹر صاحب وہ تو ٹھیک ہے مگر حرم میں سایۂ دار جگہیں بھی بہت ہیں . نسبتاً کمزور صنف کو اتنی گرمی میں اتنے کپڑے پہنا کر گرمی میں کھڑا کر کے اس طرح کا ثواب لینا کون سی عقلمندی ہے . اگر وہ بی بی اتنی نیک ہے ہے تو کیا یہ اس کا مس یوز نہیں اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اسس بندے کو دس ایک چھتر تو لگنے چاہیے .
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
ڈاکٹر صاحب وہ تو ٹھیک ہے مگر حرم میں سایۂ دار جگہیں بھی بہت ہیں . نسبتاً کمزور صنف کو اتنی گرمی میں اتنے کپڑے پہنا کر گرمی میں کھڑا کر کے اس طرح کا ثواب لینا کون سی عقلمندی ہے . اگر وہ بی بی اتنی نیک ہے ہے تو کیا یہ اس کا مس یوز نہیں اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اسس بندے کو دس ایک چھتر تو لگنے چاہیے .

برادرم آپ کے خیالات اپنی جگہ... لیکن میں زندگی کی اونچ نیچ ، اور اس کی موشگافیاں دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے انسان اور معاشرے کی بھلائی تصویر کا مثبت پہلو دیکھنے میں ہی ہے ، اس وقت آپ کو میری بات شاید اتنی متاثر نہ کر پا ۓ لیکن مجھے یقین ہے کہ جب آپ بھی اس فقیر کی عمر کو پہنچیں گے تو شاید آپ بھی اسی نقطہ نظر کے حامی ہو جایئں ، خصو صاً جہاں حر متِ دین کا کسی بھی زاویے سے تذکرہ ہو یا اس سے متعلقہ کوئی معاملہ ہو
میری بات کا بُرا مت منائیے گا
میں آپ پر کوئی تنقید نہیں کر رہا صرف اپنے سوچنے کے انداز سے متعلق اپنا نقطہ نظر اور اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کی جسارت کر رہا ہوں
الله آپ کو خوش رکھے
آمین
 
ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
ایمان کی طاقت ناپنے کیلئے اگر دھوپ میں نماز پڑھنی ہی تھی تو اس مظلوم کو کیوں تکلیف دی

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
او یار! کہیں اتفاقا ایسا ہو گیا تصویر وائرل ہوگئی۔اب عجیب عجیب تبصرے ہونے لگے ہیں۔ ان بے چاروں کو پتا بھی نہیں ہوگا کہ ہمارے پیارے پیارے مسلمان بھائی کیسے کیسے تبصرے فرما رہے ہیں۔