
ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، ایسے میں سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ الفاظ کے عمران خان استعفیٰ دیدیں ورنہ انہیں جوتیاں مارکر نکالاجائےگا، اس صحافی برادری میں غصے کی لہر دوڑ گئی، صحافیوں کی جانب سے نجم سیٹھی کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے۔
عامرمتین نے ٹویٹ کیا کہ سیٹھی صاب وہ آدمی ہیں جس نے فاروق لغاری کو بینظیر کی حکومت توڑنے پرقائل کیا، پھر یہ احتساب کے پہلے مامے بنے اور انُکا اصرار تھا کہ دو سال تک قومی حکومت بنا کر خونی احتساب ہو۔ اب یہ جمہوریت کے مامے ہیں۔ یہی پاکستان کی کہانی ہے۔ لوگ بھول جاتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1504932189779415040
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پھر آپ پرویز مشرف کی روشن خیالی کے مامے بن گئے۔ اور سافما کے غول لے کر صحافیوں کی پوری نسل کو گمراہ کیا۔ اب آپ پھر بیرونی دوستوں کے ایجنڈے پر جمہوریت کے مامے بن گئے ہیں۔ آخر آپ کیا چاہتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1504940429573488641
عامر متین نے ایک اور ٹویٹ میں تنقید کی کہ ان کی بیگم جگنو محسن نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اس امید پر کے ان کو کچھ ملے گا۔ مگر عمران خان اتنا بے لحاظ آدمی ہے کہ اس نے انُکو کچھ نہیں دیا سو اب یہ شکایت پر آُگئے ہیں۔ عمران ایک نالائق وزیراعظم ہوگا مگر آپ کے گلے اور ہیں، جوتیاں تو آپُکو نواز نے بھی ماری تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1504934304270680065
عمران ریاض خان نے زیادہ تبصرہ کرنے کے بجائے سوال کیا اتنا غصہ؟
https://twitter.com/x/status/1504855931409993728
اویس منگل والا نے نے ٹویٹ پرلکھا کہ شہباز گل کی زبان بھی غلط تھی اور یہ بھی غلط ہے. ایسے تو بہت سارے میڈیا والوں کو بھی چینل سے ہٹا دینا چاہئے ورنہ انہیں۔
https://twitter.com/x/status/1504868558743871488
نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی تھی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ورنہ انہیں جوتیاں مارکر نکالاجائےگا۔
نجم سیٹھی نے کہاتھا کہ تحریک عدم کامیاب ہوچکی ہے، اور خان صاحب اس وقت آئین کی دھجیاں اڑانے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اب کوئی فائدہ نہیں پاکستان کے عوام پہلے ہی ان کے خلاف ہیں،اسٹیبلشمنٹ دور ہوچکی ہے اور ان کے نمائندے بھی ان سے بغاوت کرچکے ہیں،اسلئے بہتر ہے خان صاحب خود استعفی دے دیں،نہیں تو آخر میں ان کی بے عزتی بھی ہوگی ان کو جوتوں کے ساتھ نکالا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/najam-sethi-pdm-khan.jpg