کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مشہور آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ زریان خان، 20سالہ صدران اور 8سالہ زران خان شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر آرہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ آئی جی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آی جی بلوچستان نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maroof-dr-sons-kd.jpg