
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف ملک میں آج پیدا ہونے والے پیٹرول بحران پر پھٹ پڑیں ، انہوں نے حکومت کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز شریف نے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کے باہر قطاروں کے مناظر شیئر کیے اور کہا کہ یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاھور، اسلام آباد، گجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463830115142483972
مریم نواز نے کہا کہ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اسکو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟
https://twitter.com/x/status/1463833633345703937
مریم نواز نےوزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا، عبرت کا نشان۔ عمران خان۔
https://twitter.com/x/status/1463834177686872065
واضح رہے کہ پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے منافع کی شرح میں اضافے سے متعلق اپنے مطالبات نہ مانے جانے پر آج ملک بھر میں ہڑتال کررکھی ہے جس کے بعد عوام پیٹرول حاصل کرنے کیلئے ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-1134.jpg